Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

حکمران عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت قوانین سے چھیڑ چھاڑ بندکردیں وگرنہ زبردست تحریک کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ لیاقت بلوچ


 

لاہور11اکتوبر 2018ء:جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے حجاج کرام کے اعزاز میں عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ اہل ایمان کی اصل ذمہ داری غلبہ دین کی جدوجہد ہے ۔ حج ،روزہ، قربانی کی عبادات پوری امت میں اتحاد ، برداشت و ایثار کے جذبے پیدا کرنے کے لیے ہیں ۔حکمران عقیدہ ختم نبوت ، ناموس رسالت قوانین سے چھیڑ چھاڑ بندکردیں وگرنہ پورے ملک میں زبردست تحریک کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ 

لیاقت بلوچ نے کہاکہ حکومت کے پنجاب پولیس کے حوالے سے اپنے پہلے سو دن میں حیران کن ، چونکا دینے والے اور مایوس کن اقدامات جن میں پاکپتن ڈی پی او کا واقعہ ، آئی جی پنجاب کی برطرفی ، نیک نام پولیس افسر ناصر درانی کا اپنے منصب سے استعفیٰ ،نے خود حکومت کی ساکھ اور دعوﺅں کو ملیا میٹ کردیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان دور میں تبدیلی تب ہی آئے گی جب ماضی کے سیاہ اور ملک و ملت کے لیے رسوا کن اقدامات سے چھٹکارا پایا جائے گا ۔

لیاقت بلوچ نے کہاکہ قومی معیشت شدید بحران سے دوچار ہے ۔ روپے کی قدر مسلسل گر رہی ہے ۔ اسٹاک ایکسچینج مسلسل مندی کا شکار ہے ۔ بجلی اور مہنگائی بحران بدتر ین ہے ۔ آئی ایم ایف شرائط پر عملدرآمد سے عوام کی قوت خرید عملاً ختم ہو گئی ہے ۔ نمائشی اقدامات سے قومی معیشت بحال نہیں ہوسکتی ۔

 

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں

سوشل میڈیا لنکس