Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

کسی مسلم یا غیر مسلم کو شعائر اسلام اور ناموس مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وسلم پر حملے اور توہین آمیز اقدامات کی اجازت نہیں ۔لیاقت بلوچ


لاہور10اکتوبر 2018ء:جماعت اسلامی پاکستان اور متحدہ مجلس عمل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ آسیہ ملعونہ کے مقدمہ ، سزا اور سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے توہین رسالت پر مبنی تبصرہ اور اقدامات کی وجہ سے ممتاز قادر ی کے ہاتھوں واقعہ ہوا اس لیے کہ اس وقت کی حکومت نے عدم حکمت اور بے حسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسیہ ملعونہ کی سزا پر عملدرآمد کردیا اب معاملہ پھر سپریم کورٹ میں ہے ۔ناموس  رسالت کے تحفظ کے لیے مسلمان ایمانی جذبات رکھتے ہیں ۔ کسی مسلم یا غیر مسلم کو شعائر اسلام اور ناموس مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وسلم پر حملے اور توہین آمیز اقدامات کی اجازت نہیں ۔ پورے ملک میں از سر نو مظاہرے شروع ہورہے ہیں توقع ہے کہ حساس ترین مقدمہ میں عدلیہ دینی جذبات کو ضرور پیش نظر رکھے گی اور عالمی استعماری قوتوں اور سیکولر این جی اوز کے دباﺅ کے بجائے اسلامی نظریاتی جمہوری ملک کی عدلیہ قرآن و سنت کے اصول کی بنیاد پر فیصلہ کرے گی ۔ 

لیاقت بلوچ نے کہاکہ 27 اکتوبر کو بھارت کے جموں و کشمیر پر ناجائز قبضے کے خلاف عالمی ضمیر کو جھنجھوڑنے کے لیے اسلا م آباد میں کشمیر مارچ کیا جائے گا ۔ وزیراعظم عمران خان حریت اور کشمیری قیادت سے مشاورت سے کشمیر پر جامع پالیسی تشکیل دیں ۔ بھارت کے جموں و کشمیر کے عوام پر مظالم اور بھارتی نام نہاد جعلی جمہوری عمل کو بے نقاب کرنے کے لیے ٹھوس سفارتی دباﺅ بڑھایا جائے ۔ او آئی سی کا اجلاس صرف مسئلہ کشمیر پر بلایا جائے جیسا کہ حال ہی میں ایسا اجلاس صرف مسئلہ فلسطین پر ہواہے ۔ وزیرخارجہ اقوام متحدہ میں تقریر کے بعد اہم ترین سفارتی اقدامات بھی کریں ۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں

سوشل میڈیا لنکس