Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

OICکے رکن ممالک بھارت کا سیاسی،معاشی ،اخلاقی اور سفارتی بائیکاٹ کریں۔ڈاکٹر خالد محمود خان


کوٹلی10 اکتوبر2018ء: جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی کررہا ہے عالمی برادری اس کا نوٹس لے،ہندوستان کشمیریوں کو مسلمان ہونے کی سزا دے رہا ہے ،OICکے رکن ممالک بھارت کا سیاسی،معاشی ،اخلاقی اور سفارتی بائیکاٹ کریں،حکومت پاکستان اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ کو بنیاد بنا کر ہندوستان کو پوری دنیا میں بے نقاب کرے،نریند ر مودی حالات کو جنگ کی طرف دھکیل رہے ہیں جنگ ہوئی تو کشمیر کو ہندوستانی فوج کا قبرستان بنا دیں گے،ان خیالات کااظہار انہوں نے ضلع کوٹلی کے دورے کے موقع پر چڑہوئی،کھوئی رٹہ اور کوٹلی شہر میں منعقدہ تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع کوٹلی زاہد الحسن چودھری،سابق امیر ضلع حبیب الرحمان آفاقی ،فیاض بٹ،انعام الحق و دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ آزادکشمیر میں ترقیاتی بجٹ زمین پر لگتا نظر نہیں آرہا سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کررہی ہیں ،متاثرین زلزلہ کے فنڈز جو وفاق میں منتقل کیے گے تھے اس کی وجہ سے سینکڑوں منصوبے تشنہ تکمیل ہیں،شدید سردی اور شدید گرمی میں بچے کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں ،نوجوان تعلیمی ڈگریاں تھامے دربانی پر مجبور ہیں جماعت اسلامی ظلم کے خلاف نکلی ہے ویژن2030کی روشنی میں بیس کیمپ کی خوشحالی اور کشمیر کی آزادی کے لیے میدان عمل میں ہے،انہوں نے کہاکہ اراکین جنرل کونسل 14,13اکتوبر کو اسلام آباد میں اجلاس میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں ۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں

سوشل میڈیا لنکس