Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

قادیانی اور قادیانی نواز اسلام اور پاکستان کے دشمن ہیں ان کا محاسبہ وقت کی ضرورت ہے


لاہور 7 اکتوبر2018ء: امیر جماعت اسلامی لاہور ذکراللہ مجاہد نے کہاہے کہ قادیانی اور قادیانی نواز اسلام اور پاکستان کے دشمن ہیں ان کا محاسبہ وقت کی ضرورت ہے ۔فتنہ قادیانیت استعمار ی قوتوں اور یہودی لابی کا لگایا ہوا پودا ہے جس کی پرورش کیلئے پوری یہودی لابی کوشاں ہے ،لیکن دامن مصطفی سے وابستہ عاشقان رسول ﷺ نے ہر محاذ پر ان باطل قاتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور آئندہ بھی کرتے رہیںگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دفتر جماعت اسلامی لاہور میں "قادیانیوں کی اسلام اور ریاست دشمن پالیسیوں کا سدباب کیسے کیا جائے "کے عنوان سے منعقدہ میڈیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی لاہور اے ڈی کاشف ، صدرالخدمت فاﺅنڈیشن لاہور عبدالعزیز عابد ، ذبیح اللہ بلگن ، تاثیر مصطفے ، راﺅجاوید اقبال ، حامد ریاض ڈوگر ، عباس چوہان ، فاروق ارشد مزمل احمد ، محمد احسن سرفراز و دیگر ذمہ داران نے شرکت کی ۔ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ آپﷺ کی رسالت و نبوت کا آفتاب رہتی دنیا تک پوری کائنات کیلئے روشنیاں بکھیرتا رہے گا ، سرور کائنات کو خاتم النبین نہ مانے والے مسلمانوں کے دشمن ہیں ، فتنہ قادیانیت کی سرکوبی وقت کی اہم ضرورت بن چکی ہے۔ عقیدہ ختم نبوت ﷺ مسلمانوں کے ایمان کی اساس اور دین کی روح ہے ۔ ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ میڈیا آج کے جدید دور میں آہنی ہتھیار کی صورت اختیار کر چکا ہے جس کا درست استعمال ملک و قوم کو ترقی و خوشحالی کی جانب گامزن کر سکتا ہے اہل قلم بحیثت مسلمان اس کا استعمال اصلاح معاشرہ اور ملک و قوم کے مفاد میں کریں ۔ 

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں

سوشل میڈیا لنکس