Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

نوجوانوں میں علم کی روشنی عام اور مسائل کو حل کرائیں گے۔میاں عثمان جاوید


کراچی 06اکتوبر2018ء:جے آئی یوتھ پاکستان کے جنرل سیکریٹری میاں عثمان جاویدنے کہا ہے کہ نوجوانوں میں علم کی روشنی کو عام کریں گے ،اور مثبت سرگرمیوں کے ذریعے ان میں مختلف صلاحیتوں کو پروان چڑھائیں گے۔نوجوانوں کے مسائل کو حل کرائیں گے۔تعلیمی اور کھیل کے میدانوں کو نوجوانوں کے ذریعے آباد کریں گے ۔آج تعلیم یافتہ نوجوان نوکری کے لیے در در کی ٹھوکرے کھاتا پھر رہا ہے ۔ہمارے حکمرانوں نے پاکستان میں نوجوانوں کو ملازمتیں دینے کے بجائے فاقوں پر مجبور کردیا ہے ۔ماں غربت کی وجہ سے زہر کھانے اور اپنے بچوں کو زہر کھلانے پر مجبور ہو جاتی ہے ۔ ان خیالات اظہار انہوں نے کراچی کے تنظیمی دورے کے دوران ادارہ نور حق میں جے آئی یوتھ کراچی و ضلعی کونسل کے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر جے آئی یوتھ سندھ کے صدر فرہاد گل ،نائب صدر جے آئی یوتھ سندھ امتیاز پالاری ،صدر جے آئی یوتھ کراچی حافظ بلال رمضان بھی موجود تھے ۔علاوہ ازیں حافظ بلال رمضان نے کراچی کی مجموعی اورتمام صدور اضلاع نے اپنے اپنے اضلاع کی کارکردگی اور سر گرمیوں پر مشتمل رپورٹ پیش کی میاں عثمان جاوید نے مزید کہا کہ ہم نئے عزم کے ساتھ اور ایک مضبوط اور مربوط نظام کے تحت اپنے کام کو شروع کریں گے ۔ کراچی کے مسائل کا حل صرف جماعت اسلامی کے پاس ہے ۔جس طرح کراچی پاکستان کے ماتھے کا جھومر ہے اسی طرح جے آئی یوتھ جماعت اسلامی کے ماتھے کا جھومر ہے ۔ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم اسلام کی سر بلندی اور ملک و قوم کے لیے ترقی کے لیے جدو جہد کریں ۔دین کی دعوت کو پھیلانا ہم سب کی بنیادی ذمہ داری ہے ۔ ہم سب کا مستقبل اس بات میں ہے کہ ہم سب اسلام کے سچے ماننے والے بن جائیں ہمارے گھروں ،معاشرے اور کاروبار میں اسلام عملاً نافذ ہو جائے ،جے آئی یوتھ کے نوجوان اپنی جوانیاں اقامت دین کی جدوجہد کے لیے وقف کردیں ۔ہماری دعوت اقامت دین کی جدو جہد اور اللہ کے دین کو غالب کر نے دعوت ہے ۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں

سوشل میڈیا لنکس