Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ پنجاب نے ٹیچر ڈے پر اساتذہ میں پھول اور تحائف تقسیم کیے


لاہور5اکتوبر2018ء:اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ پنجاب نے ٹیچر ڈے پورے جوش و خروش سے منایا ریلی نکالی اور اساتذہ میں پھول اور تحائف تقسیم کیے اس موقع پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے نا ظم جامعہ پنجاب یونیورسٹی حافظ ادریس کا کہنا تھا کہ اساتذہ ملک و قوم کا مستقبل روشن کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں جس قوم نے اپنے اساتذہ کی عزت نا کی وہ کبھی کامیابی کی بلندیوں کو نہیں پہنچ سکتے ان کا مزید کہنا تھا کہ اسلامی جمعیت طلبہ نے ہمیشہ اساتذہ کی عزت کو اپنی عزت سے بڑھ کر سمجھا ہے اساتذہ ہی کی بدولت دنیا کے ہر شعبے تخلیق پائے ان کی عزت ہم سب کی اولین ترجیح ہے۔ بعد اذاں طلبہ نے یونیورسٹی کے ہر استاد کو پھول اور تحایف پیش کیے اور ان کی محنت پر اساتذہ کا شکریا ادا کیا۔مزید براں ناظم جامعہ نے جامعہ پشاور میں ہونے والے سانحے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کا کہا کہ پولیس کا ’پر امن احتجاج کرنے والے معصوم اور نہتے طلبہ پر تشدد کرنا انتہای افسوس ناک ہے ۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں

سوشل میڈیا لنکس