Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اسلامی اور خوشحال پاکستان کے لیے خواتین کو فعال کردار ادا کرنا ہوگا۔ دردانہ صدیقی


لاہور ؍05 اکتوبر2018ء: جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی پاکستان حلقہ خواتین دردانہ صدیقی نے کہا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر ہمیں دجالی فتنوں کا سامنا ہے جس سے نبردآزما ہونے کے لیے ہمیں رجوع الی اللہ کی ضرورت ہے، اسلامی پاکستان خوشحال پاکستان کے ایجنڈے کی تکمیل کے لیے خواتین کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی اراکین شوری اور ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحریک نے ہمیں زندگی کا شعور دیا، صالح اجتماعیت سے منسلک کیا اور اللہ کی زمین پر اللہ کے نظام کی جدوجہد کے لیے پلیٹ فارم مہیا کیا۔ انہوں نے کہا کہ شورائیت کا نظام قرآن و سنت سے ماخوذ ہے اور اس نصب العین کی تقویت کا ذریعہ ہے جو ہمارا مقصد زندگی ہے۔انہوں نے کہا کہ خیر و شر کی جنگ میں حلقہ خواتین نے مردوں کے شانہ نشانہ کردار ادا کیا ہے۔ خاندانی نظام کی مظبوطی اور نسل نو کی تربیت ہماری ترجیحات میں شامل ہونی چاہیے۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں

سوشل میڈیا لنکس