Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

کشمیریوں نے آزادی یا شہادت تک جدوجہد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ڈاکٹرریاض احمد


لاہور3 اکتوبر2018ء: الخدمت فائونڈیشن آزاد جموں وکشمیر کے صدر ڈاکٹر ریاض احمد نے کہا ہے کہ کشمیریوں نے اپنے حق کے حصول کے لیے آزادی یا شہادت تک جدوجہد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،او آئی سی ،اقوام متحدہ اور دیگر اداروں کی خاموشی کے باعث ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کا قتل عام کررہا ہے ،پیلٹ گنوں کے ذریعے نوجوانوں کو بینائی سے محروم کیا جارہا ہے آپریشنز کے نام پر بستیوں کی بستیاں تاراج کی جارہی ہیں ،کالے قوانین کی آڑ میں اپنے حق کے لیے پرامن احتجاج کرنے والوں پر قابض بھارتی فوج برائے راست گولیوں کا نشانہ بناتی ہے ،بھارتی مظالم سے تنگ آکر ہجرت کرنے والے ہزاروں مہاجرین مشکل حالات سے گزررہے ہیں میں نے پیما کے صدر کی حیثیت سے بچیوں،خواتین اور زخمیوں کی بحالی میں کردار ادا کرتا رہا ،ان خیالات کااظہار انہوں نے الخدمت فائونڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام 14ویں سالانہ انٹرنیشنل یوتھ کنونشن کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ریاض احمد نے کہاکہ اگر عالمی برادری نے کشمیریوں کے حق کے حصول کی حمایت نہیں کی تو یہ بڑی نا انصافی ہو گی اس نا انصافی کی زد میں ساری دنیا آئے گی ،اگر پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ ہوئی تو پوری دنیا متاثر ہو گی ،عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ بھارت کو مظالم سے باز رکھے اور اپنے عہد کے مطابق کشمیریوںکو حق خودارادیت دلوائے تا کہ کشمیری اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں انہوں نے کہاکہ یہ کتنا عجیب ہے کہ حق مانگنے پر بھارت کشمیریوں کا خون پانی کی طرح بہا رہا ہے فصلیں تباہ کررہا ہے باغات اجاڑ رہا ہے خواتین اور بچوں کو نشانہ بنا رہا ہے رات کی تاریکی میں آپریشن کر کے ظلم کی انتہا کررہا ہے ۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں

سوشل میڈیا لنکس