Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

ابلاغ کے اس دور میں سچ اور جھوٹ کی تمیز کے لیے حکمت اور تدبر کی ضرورت ہے ۔ دردانہ صدیقی


لاہور ؍02 اکتوبر2018ء: شخصیت پرستی کے اس دور میں خواہش نفس سے پناہ مانگنے کی ضرورت ہے اللہ تعا لیٰ سے تعلق کی مضبوطی ہی ہمیں نفس پرستی سے محفوظ رکھ سکتی ہے۔ابلاغ کے اس دور میں سچ اور جھوٹ ،کھرے اور کھوٹے کی پہچان کے لیے حکمت،تدبر اور سنجیدگی سے ہر خبر اور اطلاع کو پرکھنے کی صلاحیت اپنے اندر پیدا کریں۔ یہ بات سیکریٹری جنرل دردانہ صدیقی نے میڈیا سیل کے سہ ماہی رپورٹنگ اجلاس میں شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں میڈیا سیل کے شعبہ جات، نشرواشاعت ، آئی ٹی اور ادبی شعبہ حریم ادب کی ذمہ داران نے سالانہ منصوبہ عمل کے اہداف کا جائزہ پیش کیا۔ ڈائریکٹر میڈیا سیل عالیہ منصور نے شعبہ جات کی سہ ماہی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے مختلف امور پر رہنمائی اور مشورے دیئے۔ ڈپٹی سیکریٹری آمنہ عثمان اور ڈپٹی ڈائریکٹر میڈیا سیل سعدیہ حمنہ اور ثمینہ قمر بھی اس موقع پر موجود تھیں۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں

سوشل میڈیا لنکس