Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

50 سالوں میں لاکھوں طالبات ،جمعیت طالبات کےچشمہ سے فیضیاب ہوئیں۔ عائشہ فہیم


لاہور20ستمبر2018ء:اسلامی جمعیت طالبات پاکستان کی ناظمہ اعلیٰ نے50 ویں یوم تاسیس کے موقع پر کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہزاروں طالبات نے اب تک اپنی جوانیاں اس عظیم مقصد کی خاطر تج دی ہیں تو لاکھوں ہی اس چشمہ سے فیض یاب ہوئیں اور بلاشبہ یہ نصف صدی اپنے دامن میں بیش بہا جواہرات سمیٹے ہوئے ہے۔اسلامی جمعیت طالبات ان تمام طالبات کو شمولیت کی دعوت دیتی ہے جو زندگی میں کچھ کر گزرنے کی غرض سے سر گرم عمل ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ 49 سال مکمل ہونے کی بابت آپ سب مبارکباد کے مستحق ہیں۔ ہم سب اس کار خیر کا حصہ ہیں جس کی منزل مقصود صراط مستقیم ہے

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس