Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

حکومت بیوٹی پارلر اور مساج سینٹر کے نام پر فحاشی و عریانی کا دھندہ کرنے والوں کو عبرت کا نشان بنائے۔عبدالوحید قریشی


کراچی 13ستمبر 2018 جماعت اسلامی سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری عبدالوحید قریشی، عبدالحفیظ بجارانی، کاشف سعید شیخ اور محمد افضال نے سکھر میں بیوٹی پارلر میں خفیہ کیمروں کے ذریعے خواتین کی وڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی سمیت پورے صوبے میں بعض بیوٹی پارلر اور مساج سینٹر کے ناپ پر فحاشی و عریانی کو فروغ دینے کا باعث بنے ہوئے ہیں،سکھرواقعہ اس کی واضح مثال ہے۔ حکومت سکھر واقعے کی تحقیقات اور اس میں ملوث گروہ کو گرفتار کر کے سخت سزا، نیز حکومت بیوٹی پارلر اور مساج سینٹر کے نام پر فحاشی و عریانی کا دھندہ کرنے والوں کو عبرت کا نشانہ بنانے کےلئے سخت قانون سازی کے اقدامات کرے۔ انہوں نے آج ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ عوامی خدمات کے نام پر بیوٹی پارلر اور مساج سینٹر کے ذریعے معاشرے میں بے حیائی کو فروغ دینے والے آخرت کے درد ناک عذاب سے ڈریں۔مسلم معاشرہ کے اندر فحاشی و بے حیائی پھیلانے والوں کے لئے دنیا و آخرت میں سخت عذاب کی وعید ہے،قرآن مجید کی سورہ نور میں فرمایاگیاکہ" جو لوگ مسلمانوں میں بے حیائی پہلانے نے کے آرزومند رہتے ہیں ان کے لئے دنیا و آخرت میں دردناک عذاب ہیں، اللہ تعالی سب کچھ جانتا ہے اور تم کچھ بھی نہیں جانتے" انہوں نے

آئی جی سندھ کلیم امام کراچی تا کشمور ایسے بیوٹی پارلر اور مساج سینٹر مالکان کو عبرت کا نشانہ بنانے کےلئے پولیس کو خصوصی ہدایات جاری کریں۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں

سوشل میڈیا لنکس