Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

پانامہ لیکس میں شامل دیگر چوروں کو کھلی چھوٹ دینے سے یکطرفہ و انتقامی احتساب کے تاثر کو تقویت مل رہی ہے،عبدالغفارعمر


کراچی13ستمبر 2018 جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیرعبدالغفار عمر نے چیئر مین نیب جسٹس (ر) جاویداقبال کی جانب سے کرپٹ لوگ دنیا کے کسی بھی حصے میں چھپ جائیں نکال لائیں گے کے عزم کا بھرپور خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ کرپٹ قیاد ت اور کرپشن نے ملک کی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے جس سے نجات حاصل کرنا انتہائی نا گزیر ہے۔ تاہم نیب چیئر مین کو چاہیے کہ وہ سب سے پہلے ان کرپٹ لوگوں پر ہاتھ ڈالیں جو کہ پاکستان میں دندناتے پھر رہے ہیں کیونکہ ماضی میںبھی جنرل ضیاءالحق سے لیکر پرویز شریف تک سب نے ہی ایسے دعوے کئے تھے مگر نتیجہ سفر رہا۔ انہوں نے آج ایک بیان میں کہا کہ ملک میں کرپشن اور دہشت گردی کا خاتمہ پوری قوم کی اولین ترجیح ہے۔ میاں محمد نواز شریف کے علاوہ پانامہ لیکس میں شامل تمام چوروں کو قانون کی پکڑ میں لایا جائے۔ پانامہ لیکس میں شامل دیگر چوروں کو کھلی چھوٹ دینے سے یکطرفہ و انتقامی احتساب کے تاثر کو تقویت مل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ سسٹم میں جو جتنا کرپٹ ہے وہ اتنا ہی طاقتور ہے۔ عام آدمی کو بجلی کا بل ادا نہ کرنے پر تو جیل کی سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا جاتا ہے مگر اربوں روپے قومی دولت کے لٹیرے، قرضہ معاف کرانے والے انتخابات بھی لڑتے اور ان سے کوئی پوچھنے والا بھی نہیں ہوتا۔ اسلئے نیب چیئر مین دنیا میں کسی کونے میں چھپے ہوئے افرادکی بجائے پہلے ان لٹیروں پر ہاتھ ڈالیں جو ان کے دست برد ہیں۔جوکام دوسرے ملکوں کے قانون کا محتاج ہو اس کے بارے میں کوئی بات دعوے سے نہیں کی جاسکتی۔ نیز نیب کو خریدنے کی کوشش کرنے والوں کے نام اور اس کے خلاف کاروائی سے بھی قوم کو آگاہ کیا جائے۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں

سوشل میڈیا لنکس