Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

شریف خاندان کی باوقار ، شائستہ اور جرات مند خاتون کلثوم نواز کے انتقال پر پورے ملک میں صدمہ اور دکھ محسوس کیا گیا ہے ۔لیاقت بلوچ


لاہور13 ستمبر2018ء:جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے منصورہ میں مرکزی شعبہ جات کے ناظمین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سیاسی ، جمہوری اور پارلیمانی محاذ پر وقت آگیاہے کہ اختلاف کو اصولی دائروں میں رکھا جائے ۔ سیاسی اختلافات ذاتی تضحیک اور ذاتی دشمنی میں بدلا جائے تو ناقابل یقین تلخیاں اور انتہا پسندی پیدا ہوتی ہے ۔ جماعت اسلامی سیاسی ، جمہوری ، آئینی جدوجہد پر یقین رکھتی ہے اور ہمیشہ کارکنان کی سیاسی اخلاقی ، تہذیب اسلامی ، امانت و دیانت والے کردار کی تربیت کی مسلسل کوشش جاری رکھتی ہے ۔ جدید ذرائع ابلاغ بہت اہم اور کارآمد ہیں لیکن نوجوان نسل کے ہاتھوں ابلاغ کا یہ ذریعہ شتر ِبے مہار بن رہاہے ۔ ریاست اور سماج کو متحد ہو کر اس کا رخ مثبت اور تعمیر ی بنانا ہوگا ۔ 

لیاقت بلوچ نے کہاکہ ملی یکجہتی کونسل میں شامل تما م مسالک کی جماعتیں ماہ محرم الحرام میں امن ، وحدت ، باہمی احترام کو یقینی بنانے اور دل آزاری کے واقعات کا بر ووقت نوٹس لینے کا اقدام کریں گی ۔ تمام اضلاع میں آل پارٹیز شہادت حسین امن کانفرنسیں منعقد کی جائیں گی ۔

لیاقت بلوچ نے کہاکہ یو ایم ٹی کے چیئرمین ڈاکٹر حسن صہیب مراد کا انتقال بڑا سانحہ ہے ۔ ملک و ملت ایک مخلص ، ذہین اور علم دوست سے محروم ہوگئی ہے ۔ شریف خاندان کی باوقار ، شائستہ اور جرات مند خاتون کلثوم نواز کے انتقال پر پورے ملک میں صدمہ اور دکھ محسوس کیا گیا ہے ۔ مرحومہ نے اقتدار کے ادوار میں رہنے کے باوجود باعزت مقام پایا ۔ اللہ تعالیٰ مرحومین کی مغفرت فرمائے ۔ 

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں

سوشل میڈیا لنکس