Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

عمران خان اب اپوزیشن نہیں بلکہ حکومت میں ہیں ، اب انہیں سنبھل کر چلناہوگا۔لیاقت بلوچ


لاہور12ستمبر2018ء:جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹر ی جنرل لیاقت بلوچ نے لاہور میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو اور سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت پر 100 دن تک کوئی بھی تنقید نہیں بنتی لیکن خود ان کا اپنا اسلوب حکمرانی ، وزراءکی بد حواسیاں ، تکبر اور غرور پر مبنی بیانات حکومت کے خلاف بڑا مواد مہیا کر رہے ہیں ۔ عمران خان اب حکومت میں ہیں ، اپوزیشن والا ان کا دورختم ہوگیا ، اب سنبھل کر چلناہوگا، عوام کے مسائل اور دکھ درد میں اضافہ نہ کیا جائے ۔ 

لیاقت بلوچ نے کہاکہ اقتصادی کمیٹی نے گیس کے نرخوں میں اضافہ کا فیصلہ موخر کیا ہے اور بال وزیر اعظم کے کورٹ میں پھینک دی ہے ۔ سالانہ پچاس ارب روپے کی گیس چوری ہورہی ہے ۔ لائن لاسز بھی 35 ارب روپے کے ہیں، ان نقصانات کی وجوہات کرپش ہے یا تکنیکی و انتظامی ، ہر صورت میں گیس کمپنیوں کی نااہلی اور ناکامی ہے ۔ کمپنیاں اپنی نااہلی کے نقصانات خود برداشت کرنے کی بجائے ان کا اضافی بوجھ صارفین پر ڈال دیتی ہیں ۔ عوام پر بوجھ نہ ڈالا جائے ، عوام کو سکھ کا سانس دینے کے لیے گیس چوری ، گیس لیک ، لائن لاسز ، میٹرریڈنگ اور کمپنیوں کے حسابات کے مسائل حل کیے جائیں ،اس سے خسارہ سے نجات ملے گی اور عوام سکھ کا سانس لے سکیں گے ۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نواز کے طویل علالت کے بعد انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ سابق خاتون اول شائستہ ، مشرقی روایات کی امین اور جرا ¿ت مند خاتون تھیں ۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل بخشے ۔ 

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں

سوشل میڈیا لنکس