Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

سینیٹر سراج الحق ، لیاقت بلوچ کا کلثوم نواز کے انتقال پر اظہار افسوس ، تعزیت اوردعائے مغفرت


لاہور11ستمبر 2018ء:امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق ، سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ اور جما عت اسلامی کے دیگر رہنماﺅں نے سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔ انہوں نے مرحومہ کے خاندان اور عزیز و اقارب سے دلی تعزیت کا اظہار کیاہے ۔ اپنے تعزیتی بیان میں سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ بیگم کلثوم نواز نے مشرف آمریت کے خلاف بھر پور تحریک چلائی اور مسلم لیگ نون کی اس وقت قیادت کی جب ان کے پورے خاندان کو ملک بدر کردیا گیا تھا ۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں

سوشل میڈیا لنکس