Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

اسلام نے بچیوں کوزندہ درگورہونے سے بچایا اور انہیں اعلیٰ وارفع مقام دلوایا۔رفعت عزیز


کوٹلی،گواں10 ستمبر2018ء: جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کی ممبر قانون ساز اسمبلی رفعت عزیز نے کہا ہے کہ بچیوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کیے بغیر ملک و معاشرے ترقی نہیں کرسکتے ،ترقی کے لیے تعلیم کو ترجیح اول بنانا ہو گا اور بچیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دینا ہو گی ،موجودہ حکومت کی ترجیح ہے کہ  تعلیم ہر خاص و عام کے لیے آسان بنائی جائے اساتذہ میرٹ پر بھرتی کیے جائیں تا کہ وہ درس و تدریس کا کام احسن طریقے سے کریں سکیں،ہماری ترجیح ہے کہ عوامی مسائل حل ہوں اور خاص کر بچیوں کی تعلیم ہر قیمت پر دینے کا اہتمام کیا جائے ان خیالات کااظہار انہوں نے گرلز پرائمری سکول پھگواڑ موہڑہ کی عمارت کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ زکیہ خاتون نے خصوصی شرکت کی ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممبر اسمبلی رفعت عزیز نے کہا کہ ایک بچی کو تعلیم دینے کا مطلب ایک ماں کو تعلیم دی گئی اور ایک ماں کو تعلیم کو دینے کا مطلب ایک خاندان کو تعلیم سے آراستہ کردیا گیا ہے جب مائیں تعلیم کے زیور سے آراستہ ہوں گی تو نسلیں تعلیم یافتہ ہوں گی ،خواتین ہماری معاشرے کا آبادی کا نصف سے زائد ہیں اس لیے خواتین کے تعاون کے بغیر ہمارا معاشرہ اور ملک ترقی کی منازل طے نہیں کرسکتا جن ممالک اور معاشروں نے ترقی کی ہے انہوں نے تعلیم کو ترجیح اول بنایا ہے اسلام نے تعلیم پر خصوصی توجہ دی ہے اور اسلام ہی وہ واحد مذہب ہے جس نے بچیوں کو زندہ درگور ہونے سے نہ صرف بچایا بلکہ ان کو اعلیٰ اور ارفع مقام دلوایا ،انہوں نے کہاکہ مغرب نے پوری کوشش کی کہ خواتین کو بے پردہ کر کے ان کی تذلیل کی جائے اور اسلام نے خاتون کو با پردہ کر کے اس کی عزت افزائی فرمائی ،مغربی تہذیبی یلغار کا مقابلہ کرنے کے لیے ضروری ہے کہ بچیوں کو تعلیم سے آراستہ کیا جائے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ زکیہ خاتون نے کہا کہ ممبر اسمبلی رفعت عزیز کی وساطت سے آج پہلی بار گرلز پرائمری سکول میں آنے کا موقع ملا یہ میر ی خوش قسمتی ہے اس کی طرح کی ممبران اسمبلی میں ہو ں تو خواتین کے حقوق کوئی پامال نہیں کرسکتا اس موقع پر سابق سیکرٹری جنر ل جماعت اسلامی محمود الحسن چودھری،عارف چوہدری،چوہدری ممتاز،میراں داد،حولدار مختار،ماسٹر نثار ،عجائب منیر سمیت دیگر راہنمائوں نے خطاب کیا ۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں

سوشل میڈیا لنکس