Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

بجلی و گیس اورکھادکی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ اورقادیانی مبلغ کی تقرری سے قوم کوسخت مایوسی ہوئی ہے


کراچی09ستمبر 2018 ء: امیر جماعت اسلامی سندھ ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی وزیر اعظم عمران خان کے ملک سے مہنگائی، کرپشن اور غربت کے خاتمے سمیت ریاست مدینہ بنانے کے ایجنڈے کی مکمل حمایت اور بھرپور تعاون کرنے کےلئے تیار ہے کیونکہ ملک کو ان سنگین مسائل سے نجات دلانا اور ایک جمہوری، فلاحی اوراسلامی ریاست کا قیام ہر شہری کا خواب ہے مگر پی ٹی آئی کے پہلے 20 دنوں میں بجلی و گیس اورکھادکی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ سے لیکر ایک قادیانی مبلغ عاطف میاں کو اقتصادی مشاورتی کونسل کا ممبر بنانے تک کے اقدامات سے قوم کوسخت مایوسی ہوئی ہے۔ امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق اکتوبر کے پہلے ہفتہ سندھ کا تنظیمی دورہ جبکہ 9 اور 10 محرم الحرام کو جماعت اسلامی کے تحت اجتماعات اور ضلعی تربیت گاہیں منعقد کی جائیں گی۔ جن سے مرکزی و صوبائی قائدین اور علماءکرام خطاب کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج قباءآڈیٹوریم میں جماعت اسلامی سندھ کے ضلعی امراءکے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ اجلاس سے صوبائی جنرل سیکریٹری ممتاز حسین سہتوایڈووکیٹ نے بھی خطاب کیا جبکہ صوبائی نائب امرائ، نائب قیمین و دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ ضلعی ذمہ داران نے ملٹی میڈیا کے ذریعے اپنے اپنے اضلاع کی سیاسی، تنظیمی دعوتی رپوٹس پیش کیں۔ 

  ڈاکٹر معراج الہدیٰ نے مزید کہا کہ قادیانی مبلغ کو اقتصادی مشاورتی کونسل سے ہٹانا حکومت کا ایک اچھا اقدام دیر آید درست آید کے مترادف ہے مگر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی جانب سے علماءکرام سمیت عاشقان رسول کو انتہا پسند قرار دینا یہ خود چغلی کھاتا ہے کہ حکومت کے عزائم کچھ اور ہیں۔ جماعت اسلامی جہاں حکومت کے اچھے اقدامات کی حمایت اور تعاون کرے گی وہاں پر ملک کے نظریاتی تشخص کو مٹانے خاص طور پر عقیدہ ختم نبوت اور تحفظ ناموس رسالت قانون پر کوئی آنچ نہیں آنے دے گی۔ حکومت کے ہر غیر آئینی ، غیر اسلامی اور غیر اخلاقی قدم کی بھرپور مخالفت کرے گی۔ جماعت اسلامی نے ہمیشہ عقیدہ ختم نبوت سمیت نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کی ہے۔ بانی جماعت اسلامی سید ابوالاعلیٰ مودودیؒ پہلے آدمی ہیںکہ جس کو ختم نبوت کا موقف پیش کرنے پر سزا ئے موت کی سزا سنائی گئی۔ جماعت اسلامی آج بھی اپنے مشن کو جاری رکھے ہوئے ہے۔انہوں نے ذمہ داران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کا یہ کام اللہ سے محبت اور اس کے رسول سے عشق کرنے کا کام ہے۔ درست ویژن اور اخلاص کے ساتھ آگے بڑھیں گے تو کامیابی آپ کے قدم چومے گی۔ اللہ کسی کی محنت کو ضائع نہیں کرتا۔ یہ دعوت کا کام کسی نمود و نمائش و چالاکی سے نہیں بلکہ ایثار و قربانی اور تقویٰ کے ذریعے ہی آگے بڑھے گا یہی جماعت اسلامی کی پہچان ہے۔ اگر آپ نے اس کام کو اسی اسپرٹ کے ساتھ کیا تو زمین پر کوئی خلائی مخلوق آپ کا راستہ نہیں روک سکتی۔ صوبائی امیر نے اپنے 6 سالہ ذمہ داری کے دوران صوبائی ٹیم سمیت ضلعی امراءکے بھرپور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ یاد رہے کہ ڈاکٹر معراج الہدیٰ کی امارت کے دوسرے سیشن کی مدت 31 اکتوبر 2018 تک ہے۔ دستوری ترمیم کے بعد ان کو تسلسل کے ساتھ تیسری مدت کےلئے امیر منتخب نہیں کیا جاسکتا۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں

سوشل میڈیا لنکس