Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

پناما لیکس کے 436 لٹیروں سے کھربوں کی رقم وصول کرلی جائے تو چندہ لیے بغیر کئی ڈیم بن سکتے


لاہور 9      ستمبر2018ء: مرکزی صدر کسان بورڈ پاکستان چوہدری نثار احمد نے لاہور میں کاشت کاروں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ڈیم بنانے کے چیف جسٹس اور عمران خاں کے اعلان کا خیر مقدم کرتے کہا کہ سابقہ حکومت پاکستان کی مجرمانہ غفلت اور اس کی قومی اداروں کی تباہی کی پالیسی نے پاکستان کی زراعت کو تباہی کے دھانے پر لاکھڑا کیا ۔ بھارت اپنی ہٹ دھرمی پر قائم ہے بلکہ وہ دریائے چناب اور سندھ پر ناجائز ڈیم تعمیر کر کے پاکستان کی زراعت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہا ہے۔ بھارتی آبی جارحیت سے پاکستان کی زرعی زمینیں بنجر ہونا شروع ہو چکی ہیں اور سابقہ حکومت خاموش تماشائی کا کردار ادا کرتی رہی ہے۔انہوں نے تمام محب وطن سیاسی قیادت سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کی اس ننگی جارحیت کے خلاف آواز بلند کریں، اُس پر سیاسی، سفارتی دبائو بڑھایا جائے اور پاکستانی زراعت کو تباہی سے بچایا جائے۔ انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر عالمی ثالثی عدالت سے رجوع کرے،  انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان اور وزیر اعظم پاکستان کے ڈیم بنانے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے کہا کہ قومیں صرف چندہ مانگنے سے نہیں چلتیں۔اس کیلیے طویل المدت منصوبوں کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اپنے وعدہ کے مطابق 436 پناما زدہ  لٹیروں سے کھربوں روپے وصول کر لے تو کئی ڈیم بن سکتے ہیں۔اس کے علاوہ پاکستان میں با اثر قبضہ گروپوں نے لاکھوں ایکڑ سرکاری اراضی کو خرد برد کر کے اسے کوڑیوں کے بھائو فروخت کرکے اپنی تجوریاں بھریں۔اگر حکومت پاکستان  کھربوں روپے کی لاکھوں ایکڑسرکاری اراضی کو واگزار کرا کراور قبضہ گروپوں کا کڑا احتساب کرکے کھربوں روپے وصول کر لے اور  قیمتی اراضی کو مارکیٹ ریٹ کے مطابق شفاف طریقے سے نیلام کردے تو نہ صرف کئی ڈیم بن سکتے ہیں بلکہ ہمارے ملک کا سارا قرضہ بھی اتر سکتا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا قومی لٹیروں سے پائی پائی وصول کیجائے،سرکاری زمینوں کو قبضہ گروپوں سے وا گزار کرایا جائے

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں

سوشل میڈیا لنکس