Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

ڈاکٹر اسامہ رضی کی اہلیہ کے انتقال پر دردانہ صدیقی و دیگر خواتین رہنماؤں کا اظہار تعزیت


کراچی ؍07ستمبر2018ء: دیرینہ رکن جماعت اسلامی، سابق ناظمہ ضلع شرقی، سابق رکن شوریٰ اور اہلیہ نائب امیر جماعت اسلامی کراچی ڈاکٹر اسامہ رضی عارفہ قمر طویل علالت کے بعد دارِ فانی سے کوچ کر گئیں۔ مرکزی سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین دردانہ صدیقی نے ان کے اہل خانہ سے ملاقات کرکے تعزیت کی۔ جبکہ ڈپٹی سیکریٹریز ناصرہ الیاس، آمنہ عثمان، رعنا فضل، سکینہ شاہد، ڈاکٹر حمیرا طارق، ثمینہ سعید، عائشہ سید، معتمدہ تسنیم معظم، نائب فرحانہ اورنگزیب، نگراں میڈیا سیل عالیہ منصور، سیکریٹری اطلاعات و نشریات صائمہ افتخار اور دیگر ذمہ داران و کارکنان نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت، بلندی درجات اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی ہے۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں

سوشل میڈیا لنکس