Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

جے آئی یوتھ6ستمبر یوم دفاع پاکستان انتہائی جوش و جذبے اورعزم کے ساتھ منائے گی


فیصل آباد5 ستمبر2018ء:ماعت اسلامی یوتھ کے ضلعی صدرراناعدنان خاںنے کہا ہے کہ جے آئی یوتھ آج 6ستمبر یوم دفاع پاکستان انتہائی جوش و جذبے اور اس عزم کے ساتھ منائے گی کہ پاکستان کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔بھارت کا رویہ آج بھی وہی ہے جو 65ءمیں تھا لیکن اگر اس نے 65ءوالی غلطی کو دہرایا تو پھر بھارت کی مکمل شکست تک پاکستانی افواج پیچھے نہیں ہٹیں گی۔عالمی برادری خطے میںامن کو یقینی بنانے کیلئے بھارت کی اشتعال انگیزیوں کو روکے اور خاموش تماشائی بن کر خطے کے کروڑوں عوام کو تباہ کن جنگ کے حوالے نہ کرے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارا فرض ہے کہ ہم وطن عزیز کے قیام اور اس کے تحفظ کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کرنے والوں کی قربانیوں کو یاد رکھیں اور اپنی آئندہ نسلوں کو ان بہادروں کے نقش قدم پر چلنے کیلئے تیار کریں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت دنیا بھر کا کفر عالم اسلام پر چڑھ دوڑا ہے۔شام میں لاکھوں مسلمانوں کا قتل عام جاری ہے۔کشمیر اور فلسطین میں ہنود و یہود مسلمانوں کا قتل عام کررہے ہیں۔ان حالات میں ضروری ہے کہ ہم امت کے اتحاد اور یکجہتی کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے کہاکہ قوم افواج پاکستان کی پشت پر ہے اور ضرورت پڑنے پر قوم کا بچہ بچہ اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ دشمن سے لڑے گا۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں

سوشل میڈیا لنکس