Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

مستحق اور بیوائوں کی مدد کرنا دین کا اہم فریضہ ہے۔رفعت عزیز


کوٹلی9   اگست2018ء: جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کی ممبر قانون ساز اسمبلی رفعت عزیز نے کہا ہے کہ مستحق اور بیوائوں کی مدد کرنا دین کا اہم فریضہ ہے،آزادکشمیر سے غربت ختم کرنا اور خواتین کو ہنر مند بنانا تا کہ وہ اپنی ضروریات خود پوری کرسکیں یہ وقت اور حالات کا تقاضا ہے ،کشمیرکی آزادی اور بیس کیمپ کی خوشخالی ہماری ترجیح اول ہے ،مقبوضہ کشمیر کے اندر مائیں ،بہنیں بدترین بھارتی ریاستی دہشت گردی کا سامنا کررہی ہیں ہمیں ان کی مدد کرنی ہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے مستحق اور بیوائوں کو سلائی مشین تقسیم کرنے کی تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی محمود الحسن چودھری،عارف چودھری ،حولدار معروف،حولدار مختار سمیت دیگر معززین بھی موجود تھے ،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رفعت عزیز نے کہاکہ غریبوں اور بے سہارا لوگوں کی مدد کر کے دلی سکون حاصل ہوتا ہے اور اس سے رب بھی راضی ہوتا ہے میری کوشش ہے کہ پورے آزادکشمیر میں اس طرح کی خواتین کی مدد کی جائے تا کہ وہ اپنے پائوں پر کھڑی ہو کر اپنے بچوں کا پیٹ پال سکیں ،انہوں نے کہا کہ اسلامی معاشرے میں یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اس طرح کے لوگوں کا خیال رکھیں اور ان کو ہنر مند بنا کر معاشرے کا اہم فرد بنائیں ۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں

سوشل میڈیا لنکس