Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

حضورؐ کے گستاخانہ خاکے بنانا دنیا کی سب سے بڑی دہشت گردی ہے


فیصل آباد9  اگست 2018ء:اسلامی جمعیت طلبہ کے ڈویژنل ناظم محمدیاسراقبال کھارا نے ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف کہا ہے ’’حضورؐ کے گستاخانہ خاکے بنانا دنیا کی سب سے بڑی دہشت گردی ہے۔انہوں نے علماء اکرام سے اپیل کی ہے کہ آج 10 اگست کو ملک بھر میں جمعۃ المبارک تحفظ ناموس رسالت پر پڑھا جائے ۔ کروڑوں مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کر کے دنیا کے امن کو تہہ و بالا کیا جا رہا ہے۔ نوجوان طلبہ تمام کفر کے سرغنوں کو یہ بتا دیں کہ امت مسلمہ ناموس رسالت کے معاملہ میں صحابہ کرامؓ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ناموس رسالت اور تم نبوت کی خفاظت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور اہل اسلام دنیا کو یہ بتا دینا چاہتے ہیں کہ دنیا کے اندر کوئی بھی گستاخ رسول گستاخی کرنے کے بعد امن اور سکون سے نہیں رہ سکتا، کوئی نہ کوئی حضرت عمرؓ کا غلام حضرت عمیر بن عدی کا ماننے والا اور محمد بن مسلمہ کا جذبہ رکھنے والا گستاخان تک پہنچ ہی جائے گا۔ انہوں نے کہا مسلم حکمران امت مسلمہ کی ترجمانی کرتے ہوئے ہالینڈ کے تمام سفارتی تعلقات منقطع کر دیں اور اپنے ممالک سے سفیروں کو ملک بدر کر دیں۔ امت مسلمہ ہالینڈ کی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں

سوشل میڈیا لنکس