Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

عالمی میڈیامقبوضہ کشمیر میں جاکر ہندوستان کی بدترین ریاستی دہشت گردی کاجائزہ لے ۔ڈاکٹرخالد محمود


لندن9اگست2018ء:جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ دنیا کا آزاد میڈیامقبوضہ کشمیرمیں جا کر خود حالات کا جائزہ لے،ہندوستان کی قابض8لاکھ افواج کالے قوانین کی آڑ میں بدترین ریاستی دہشت گردی کررہی ہے،صحافی براردی برطانیہ سے ایک بڑے میڈیا کاروان کا آغاز کرے جو مقبوضہ کشمیر جا کر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا خود مشاہدہ کرے،ہندوستان اگر ریاستی دہشت گردی کا مرتکب نہیں ہو رہا تو میڈیاکو مقبوضہ کشمیرمیں جانے کی اجازت کیوں نہیں دیتا ،حقیقی آزادی مارچ اس وقت ہو گا جب کشمیر آزاد ہو گا،ان خیالات کااظہار انہوں نے آزادی مارچ کے سربراہ مبین رشید سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،واضح رہے کہ مبین رشید 14اگست تک آزادی کاروان چلارہے ہیں جو برطانیہ کے 25شہروں سے ہوتا ہوا لند ن پہنچے گا،میڈیا گروپ سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا کہ اسی طرح کا آزاد ی کاروان مقبوضہ کشمیر کی طرف بھی چلایا جانا چاہیے ،انہوں نے کہاکہ ہندوستان نے مقبوضہ کشمیر کو ایک کھلی جیل میں تبدیل کیا ہوا ہے کسی بھی انسانی حقوق کی تنظیم اور میڈیا پرسن کو جانے کی اجازت نہیں ہے حتیٰ کہ ریلیف ایجنسی کا کوئی فرد بھی مقبوضہ کشمیر نہیں جا سکتا یہ آج کی دنیا کے لیے بہت بڑا چیلنج ہے ۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں

سوشل میڈیا لنکس