Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

کارکنان اللہ کا پیغام ایک ایک گھر اور ایک ایک فرد تک پہنچائیں،حقیقی تبدیلی آجائے گی۔نور الباری


اسلام آباد/ 6اگست2018ء:جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے قائمقام امیر نورالباری نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے کارکن جان مال اور وقت لگائیں گے تو حقیقی تبدیلی آئے گی ،ویژن 2030کے مطابق اللہ کا یہ پیغام ایک ایک گھر اور ایک ایک فرد تک پہنچائیں،ہر سطح پر اپنی تنظیم کو مضبوط کریں ،دعوت کاآغاز اپنے گھر ،محلے اور شہر سے کریں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے امراء اضلاع کے اجلاس کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی راجہ جہانگیر خان،سیکرٹری جنرل راجہ فاضل حسین تبسم نے آئندہ کے اہداف امراء اضلاع کے سامنے رکھے ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نورالباری نے کہا کہ جماعت اسلامی کشمیر کی آزادی اور بیس کیمپ کی خوشخالی کا ایجنڈا لے کرنکلی ہے اس میں ہر فرد اپنا حصہ ڈالے گا تو کامیابی ممکن ہو گی ،امراء اضلاع روزانہ جائزہ لیں کہ کام کس حد تک آگے بڑھا ہے ،قرآن وسنت کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبوط کریں خود بھی اس پر عمل کریں اور اپنے عزیز و اقارب کو بھی اس پر عمل کرنے کی تلقین کریں دعوت کا آغا ز اپنے آپ سے کریں ،انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں نئے حالات کا کشمیریوں کو مقابلہ ہے ان کی مدد بھی کرنی ہے اور نظام کو بھی بدلنا ہے ۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں

سوشل میڈیا لنکس