Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں اورہماری نئی نسل بہت باصلاحیت ہے۔فاروق اعظم


فیصل آباد/5اگست2018ء:اسلامی جمعیت طلبہ زرعی یونیورسٹی کے ناظم فاروق اعظم نے کہا ہے کہ طلبہ نے قائداعظمؒ کی ولولہ انگیز قیادت میں قیام پاکستان کی تاریخ ساز جدوجہد میں حصہ لیا ۔ دو قومی نظریے کی بنیاد پر چلنے والی تحریک پاکستان میں طلباوطالبات کا کردار سب سے نمایاں تھا۔انہوں نے کہاکہ نوجوان طلبہ پاکستان کی شخصیت کے بارے میں زیادہ سے زیادہ آگہی حاصل کریں۔ آزادی بہت بڑی نعمت ہے اس کی قدر کریں۔تحریک پاکستان کے دوران مسلمانان برصغیر کا جوش و ولولہ عروج پر تھا۔ تحریک پاکستان کے دوران  طلبا نے ہر اول دستے کا کردار ادا کیا۔ قائداعظم ہمیشہ نوجوانوں کی جدوجہد کو اہمیت دیتے تھے طلبا سے آپ کو بہت محبت تھی۔ انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان کے بعد بھارتی مشرقی پنجاب کے 50لاکھ مسلمانوں کو ان کے گھروں سے ہجرت پرمجبور کردیا گیا اور ان پر مظالم کے پہاڑ توڑے گئے۔آگ اورخون کا دریا عبورکرکے جب یہ مہاجرین پاکستان پہنچے تو نوجوان طلبہ نے فراخد لی کاثبوت دیتے ہوئے ان کی ہر ممکن امداداوردیکھ بھال کی۔انہوں نے کہا کہ نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں اورہماری نئی نسل بہت باصلاحیت ہے۔ ایسے باصلاحیت نوجوانوں کی موجودگی میں پاکستان کا مستقبل روشن ہے۔پاکستان ہمیشہ قائم و دائم رہے گا۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں

سوشل میڈیا لنکس