Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

الیکشن مشکوک ہوچکے،عوام دشمن پالیسیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ذکراللہ مجاہد


لاہور26جولائی 2018ء:امیر جماعت اسلامی و صدر متحدہ مجلس عمل لاہورنے کہا ہے کہ کرپٹ ٹولہ اپنے انجام کو پہنچ چکا لیکن پانامہ کے 434 چوروں کا حساب ابھی باقی ہے ۔ آئندہ نئی بننے والی حکومت کیلئے سب سے بڑا امتحان سابقہ ادوار میں ہونے والی میگا کرپشن ، لوٹ مار کی دولت کو پاکستان واپس لانا اور باقی ماندا کرپٹ ٹولے کا احتساب ہوگا ۔ان خیالا ت کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے دفتر جماعت اسلامی لاہور میں الیکشن میں موجودہ نتائج پر اپنے درعمل کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے مزید کہا کہ ہم شہریان لاہور کے ووٹرز اور سپورٹر ز کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اعتماد اظہار کرتے ہوئے ہمیں ووٹ دیا ۔ الیکشن کمیشن کے ناقص انتظامات اور رپوٹ ہونے والی دھاندلیوں کی وجہ سے پورے ملکی الیکشن عوام کی نظروں میں مشکوک بن گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کو انتخابات میں ہونے والی بے ضابطگیوںکا فی الفور نوٹس لینا ہو گا۔اداروں کی طرف سے سب اچھا کی گردان ملک و قوم کو مزید بحرانوں کا شکا ر کرے گی ۔ قوم کو بل آخر امانت اور دیانتدار قیادت کی طرف ہی لوٹنا ہو گا کیونکہ ملک و قوم کے مسائل کا واحد حل اسلامی نظام کے قیام میں ہے ۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اورایم ایم اے کے کارکنان انتخابی نتائج کے بعد بھی پرُ عزم ہیں ۔آئندہ بھی ہر اچھے کام کی حمایت اور عوام دشمن پالیسیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے رہے گے ۔ ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ ختم نبوتؐ ، ناموس رسالت ؐ اور آئین پاکستان کے اسلامی تشخص کو کسی نے بھی تبدیلی کرنے کی کوشش کی تو وہ اقتدار کے ایوانوں میں نہیں رہ سکے گا۔ میاں نواز شریف اور ان کے حواریوں کے بدترین انجام کی اصل وجہ ختم نبوت ؐ پر ڈاکہ ڈالنا ، اسلامی نظام کے نفاذ سے بے وفائی کرنا اور ملک و قوم کی دولٹ کو لوٹنا ہے ۔    

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں

سوشل میڈیا لنکس