Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

الخدمت کے زیر کفالت بچوں کے لئے سالانہ فن گالا کا انعقاد


کراچی 15 جولائی 2018ء: الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر کفالت 400 یتیم بچے ڈریم ورلڈ ریزورٹ میں موجود کھیل و تفریح کی سہولیات گھڑ سواری، تیر اندازی ،شوٹنگ، جھولوں،تیراکی سے بھر پور لطف اندوز ہوئے۔تفصیلات کے مطابق الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کے شعبہ آرفن کیئر پروگرام کے زیر کفالت ضلع حیدر آباد،نوابشاہ، میر پور خاص، ٹنڈو الہیار اور بدین سے تعلق رکھنے والے 400یتیم بچوں نے کراچی کے معرو فارم ہاؤس ڈریم ورلڈ میں موجود جدیدجھولوں، گھڑ سواری، تیر اندازی ،شوٹنگ،تیزاکی اور دوسرے روایتی کھیلوں سے بھر پور لطف اندوز ہوئے، دوپہر کے کھانے میں نبچوں کے لئے بوفے کا خاص اہتمام کیاگیاتھا۔ اس موقع پر شہر کی معزز شخصیات دن بھر بچوں کے ساتھ موجود رہیں، پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا نے کھیل کود میں مصروف بچوں کے انٹرویو اور شارٹ لیے۔ الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کے نائب صدر سید محمد یونس،سیکرٹری جنرل الخدمت محمد شاہد اورڈپٹی ڈائریکٹر آرفن کیئر پروگرام ابو ریحان و دیگر ذمے داران بھی اس موقع پر موجود تھے۔تقریب کے اختتام پر بچوں میں تحافحائف تقسیم کیے گئے۔اس موقع پر سید محمد یونس نے شہر کی معزز شخصیات اور میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا سندھ میں 1700بچوں کی ان کے گھروں پر کفالت کی جارہی ہے، بتایا یتیم بچوں کی ذہنی و جسمانی نشونما کے لیے سال بھر مقامی سطح پر سال بھر اس قسم سرگرمیاں جاری رہتی ہیں، بچوںتعلیم ، صحت اور دیگر سرگرمیوں کی رپورٹ ڈونر حضرات کو باقاعدگی سے جاری کی جاتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملک کے مختلف شہروں میں10 الخدمت آغوش ہوم قائم ہیں جہاں 965بچوں کی کفالت کی جارہی ہے۔ سندھ کے شہر کراچی اور ہالا ضلع مٹیاری میں آغوش کی تعمیر شروع ہو چکی ہے،جہاں 500بچوں کی رہائش ، خوراک، تعلیم اور تعمیر شخصیت پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں

سوشل میڈیا لنکس