اہم خبریں
- شہریوں کے جان و مال کی حفاظت اور قیام امن حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔کاشف سعید شیخ
- بھارت میں پلوامہ واقعہ کی آڑ میں مسلمانوں پر انسانیت سوز مظالم قابل مذمت ہیں۔ محمد حسین محنتی
- ہندوستان ایک دہشتگرد ریاست ہے جو خطے کے امن کو تہہ وبالا کرنا چاہتاہے۔امیرالعظیم
- آزادی کے نام پر عورت کا سب سے زیادہ استحصال مغرب نے کیاہے۔راشدنسیم
- روس اور امریکہ کی طرح بھارتی افواج کو بھی کشمیر میں رسوائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔سینیٹرسراج الحق
- اگر بھارت نے کوئی غلطی کی تو زمین پر اس کا وجود باقی نہیں رہے گا اور وہ تاریخ کا حصہ بن جائے گا ۔سینیٹر سراج الحق
- سعودی عرب کے ولی عہد کا دورہ بہت اہم تھا ، پاکستانیوں کی رہائی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔لیاقت بلوچ
- بھارت منصوبہ بندی کے تحت کشمیریوں کی نسل کشی کررہا ہے۔میاں عبدالستار بیگا
- کشمیر ایک علاقائی مسئلہ نہیں بلکہ خطے کے امن کا بین الااقوامی مسئلہ ہے ۔ذکراللہ مجاہد
- حمد حسین محنتی کا سندھ زرعی یونیورسٹی کا دورہ ،وی سی ڈاکٹر مجیب الدین صحرائی سے ملاقات
قوم چاہتی ہے کہ 25 جولائی کو الیکشن ہو ، سلیکشن نہیں ۔سینیٹر سراج الحق
لاہور12 جولائی 2018ء:امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ قوم چاہتی ہے کہ 25 جولائی کو الیکشن ہو ، سلیکشن نہ ہو ۔ نگران حکومت کو الیکشن کا مینڈیٹ ملا ہے اس کے کسی عمل سے لائیک اور ڈس لائیک کا تاثر نہیں ملنا چاہیے ۔ الیکشن قوانین بالکل واضح ہیں ان سے ہٹ کر کوئی چیز قابل قبول نہیں ۔ الیکشن کے حوالے سے پائی جانے والے بے یقینی سے لگتاہے کہ لوگ 24 جولائی کو بھی پوچھ رہے ہوں گے کہ الیکشن ہوگا یا نہیں ۔ پیپلز پارٹی ، مسلم لیگ اور پی ٹی آئی کی حقیقی متبادل ایم ایم اے ہے ۔ 25 جولائی کا الیکشن نظریے اور تہذیبوں کے درمیان ہوگا ۔ ایک طرف اللہ والے اور دوسری طرف امریکہ والے ہیں ۔ یہ غلامان ٹرمپ اور غلامان مصطفےٰ کے درمیان معرکہ ہے ۔ اگر سیکولر اور لبرل قوتوں کے ساتھ امریکہ ہے تو منبر و محراب اور خانقاہوں کی سرپرستی ایم ایم اے کو حاصل ہے ۔ نظریہ پاکستان کی حفاظت کے لیے قوم کو پاکستان کا مطلب کیا لا الہ الا اللہ کے نعرے پر متحد ہونا پڑے گا ۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے منصورہ میں علما و مشائخ کنونشن کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ کنونشن سے حلقہ این اے 135 اور پی پی 161 سے متحدہ مجلس عمل کے امیدوار امیر العظیم اور پی پی 173 کے امیدوار اور متحدہ مجلس عمل لاہور کے صدر ذکر اللہ مجاہد ، خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ ، دربار لعل شہباز قلندر کے گدی نشین پیر ڈاکٹر فضل رضا مہدی ، پیر سید عثمان نوری ، مولانا نظام الدین اشرفی ، مولانا محمد امین عاجز ، مولانا محمد اعظم قاسم ، مولانا عبدالطیف اشرفی ، مولانا فضل الرحمن ، قاری مامون الرشید اور خطیب جامع مسجد منصورہ قاری وقار احمد چترالی نے بھی خطاب کیا ۔ اس موقع پر علماءو مشائخ نے متحدہ مجلس عمل کے امیدواروں امیر العظیم اور ذکر اللہ مجاہد کی بھر پور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے اپنے معتقدین اور مریدین کو متحدہ مجلس عمل کا ساتھ دینے کی ہدایت کی ۔
سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ اس وقت الیکشن کے علاوہ کوئی چوائس نہیں ۔ ہم چاہتے ہیںکہ نگران حکومت اور الیکشن کمیشن صاف شفاف اور غیر جانبدار الیکشن کو یقینی بنائے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے آئین نے ملک کو متحد کیا ہواہے اور کوئی بھی غیر آئینی اقدام قومی یکجہتی اور وحدت کو پارہ پارہ کر سکتاہے ۔ آئین پاکستان کی حفاظت کے لیے آنے والے انتخابات میں نظریہ پاکستان اور اسلام پر غیر متزلزل ایمان رکھنے والی قوتوں کی کامیابی ملک و قوم کے لیے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے ۔ انہوںنے کہاکہ خانقاہوں اور علمائے کرام نے جس طرح تحریک پاکستان میں ناقابل فراموش کردار ادا کیاتھا ، اب پاکستان کے اسلامی تشخص کی حفاظت کے لیے بھی اسی طرح قوم کی رہنمائی کا فریضہ سر انجام دینا ہوگا ۔
سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ پٹی ہوئی قیادت اور چلے ہوئے کارتوس ایم ایم اے کا مقابلہ نہیں کر سکتے ۔ پیپلز پارٹی کے بعد ن لیگ سے ق لیگ اور پھر ن لیگ سے ہوتے ہوئے اب پی ٹی آئی میں جانے والے سیاست دان جہاں بھی جائیں گے ، ہم ان کا پیچھا کریں گے اور قوم کی لوٹی ہوئی دولت کی ایک ایک پائی وصو ل کر کے رہیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ لٹیرے خواہ غلاف کعبہ میں بھی جا چھپیں ، انہیں چھوڑا نہیں جائے گا ۔ انہوںنے کہاکہ ملک کو مسلح دہشتگردی کے ساتھ ساتھ معاشی اور سیاسی دہشتگردوں سے بچانے کے لیے ضروری ہے کہ قوم متحد ہو کر متحدہ مجلس عمل کا ساتھ دے اور منبر و محراب اور خانقاہی نظام قوم کی قیادت کرے ۔ انہوںنے کہاکہ میڈیا کو بھی غیر جانبداری کو یقینی بناتے ہوئے تمام جماعتوں کو ایک جیسی کوریج دینی چاہیے اگر میڈیا چوروں لٹیروں کے ساتھ ہے تو مسجدیں اور خانقاہیں ہمارے ساتھ ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ کشمیر اور فلسطین میں مسلمانوں کا لہو بہہ رہاہے ۔ افغانستان ، عراق اور شام میں لاکھوں مسلمانوں کو تہ تیغ کردیا گیا ، قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی امریکی قید میں ہے لیکن امریکی آلہ کار صرف اقتدار کے مزے لینے اور قومی خزانہ لوٹنے آتے ہیں کیونکہ اس کے علاوہ انہیں کوئی کام نہیں آتا ۔
کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے امید وار این اے 135 امیر العظیم نے کہاکہ پاکستان پر جب بھی کوئی مشکل وقت پڑا ، علماءو مشائخ نے متحدہو کر قوم کو اس مصیبت سے نجات دلائی ۔آنے والا الیکشن پاکستان کی بقا اور سا لمیت کے لیے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتاہے ۔ 25جولائی تک منبر و محراب اور درگاہوں اور خانقاہوں سے یہود و ہنود کے ایجنڈے کے خلاف زور دار آواز اٹھنی چاہیے ۔ انہوں نے کہاکہ ختم نبوت میں نقب لگانے والے نہ صرف ملک و قوم کے وفادر نہیں بلکہ خاتم النیبین حضرت محمد کے بھی مجرم ہیں اور اللہ انہیں ذلیل و خوار کرے گا اور وہ نشان عبرت بنیں گے ۔
-
ہندوستان ایک دہشتگرد ریاست ہے جو خطے کے امن کو تہہ وبالا کرنا چاہتاہے۔امیرالعظیم
-
آزادی کے نام پر عورت کا سب سے زیادہ استحصال مغرب نے کیاہے۔راشدنسیم
-
بھارت میں پلوامہ واقعہ کی آڑ میں مسلمانوں پر انسانیت سوز مظالم قابل مذمت ہیں۔ محمد حسین محنتی
-
شہریوں کے جان و مال کی حفاظت اور قیام امن حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔کاشف سعید شیخ
-
روس اور امریکہ کی طرح بھارتی افواج کو بھی کشمیر میں رسوائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔سینیٹرسراج الحق
-
روس اور امریکہ کی طرح بھارتی افواج کو بھی کشمیر میں رسوائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔سینیٹرسراج الحق
-
اگر بھارت نے کوئی غلطی کی تو زمین پر اس کا وجود باقی نہیں رہے گا اور وہ تاریخ کا حصہ بن جائے گا ۔سینیٹر سراج الحق
-
سعودی عرب کے ولی عہد کا دورہ بہت اہم تھا ، پاکستانیوں کی رہائی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔لیاقت بلوچ
-
سعودی عرب سے اہل پاکستان کے رشتے مضبوط ہی نہیں بلکہ حرمین شریفین کے حوالے سے مقدس و محترم بھی ہیں ۔فریداحمدپراچہ
-
ہندوستان کا ہدف ہے کہ پاکستان عالمی سطح پر تنہا ہو لیکن اس میں اس کی بدترین ناکامی پوری دنیا دیکھ رہی ہے ۔لیاقت بلوچ
سوشل میڈیا لنکس