Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

متحدہ مجلس عمل باعزت روزگار اور عوام کی عزت نفس کے تحفظ کے لیے اسٹیٹس کو توڑے گی۔ لیاقت بلوچ


لاہور12 جولائی2018ء:متحدہ مجلس عمل اور جماعت اسلامی پاکستا ن کے سیکرٹری جنرل اور امید وار این اے 130 لیاقت بلوچ نے اپنے حلقہ انتخاب میں انتخابی مہم کے دوران جامع مسجد مدینہ ، نورانی ، مومن ، بھابڑا میں نمازیوں سے ملاقاتیں اور خطاب کیا اور گوپال نگر ، مصطفےٰ آباد ، نصیر آبادمیں ڈور ٹو ڈور رابطہ عوام مہم کے علاوہ خواتین کنونشن ، گلاب دیوی کالونی ، ہنری کی مسیح برادری ، مصطفےٰ آباد میں کارنرمیٹنگز اور بھابڑا ، نصیر آباد میں انتخابی دفاتر کا افتتاح کیا اور سابق کونسلر سابق ناظم یوسی سے بھی ملاقات کی ۔ پروگراموں سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ نج کاری قومی اداروں کے لیے جان لیوا پالیسی بنادی گئی ہے ۔ صحت ، تعلیم کو پرائیویٹ سیکٹر کے حوالے کر کے عوام کی مشکلات بڑھا دی گئی ہیں ۔ سرکاری زمینیں اختیارات کے ناجائز استعمال سے ہتھیالی جاتی ہیں پھر سونے کے بھاﺅ بیچ دی جاتی ہیں ۔ سرکاری سکولوں اور ہسپتالوں کی حالت ٹھیک کی جائے اور بیوروکریسی ، اورارکان اسمبلی کو پابند کر دیا جائے کہ اپنے بچوں کی تعلیم اور علاج سرکاری سکولوں او ر ہسپتالوں سے کرائیں ۔ متحدہ مجلس عمل منشور پر عمل کرے گی اور پانی کی قلت کا خاتمہ اور پینے کا صاف پانی فراہم کرنا یقینی بنایا جائے گا ۔

لیاقت بلوچ نے خواتین اور یوتھ پروگراموں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ خواتین اور نوجوانوں کے لیے روزگار مہیا کرنا ریاست کی ذمہ داری ہو گی ۔ متحدہ مجلس عمل باعزت روزگار اور عوام کی عزت نفس کے تحفظ کے لیے اسٹیٹس کو توڑے گی ۔ تھانہ اور کچہری کلچر عوا م دوست بنایا جائے گا ۔ اقلیتوں کے تمام آئینی اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق حقوق محفوظ ہوں گے اور ان پر عملدرآمد ہوگا۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں

سوشل میڈیا لنکس