Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

نوجوان اپنے حقوق اوربہتر مستقبل کےلئے مجلس عمل کے نمائندوں کو کامیاب کرائیں۔ممتازسہتو


کراچی12 جولائی 2018 ء:جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکریٹری و مجلس عمل کے پی ایس 89 پر امیدوار ممتاز حسین سہتو نے کہا ہے کہ نوجون پاکستان کا مستقبل ہیں، ان کو روزگار اور کھیلوں سمیت مثبت سرگرمیوں کی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ مگر کرپٹ و نا اہل قیادت کی وجہ سے نوجوان ڈگریاں لیے در در کی ٹھوکریں اور کھیلوں کے میدانوں سے محروم ہیں۔ عوام کی تفریح کےلئے قائم پارکوں پر بھی چائنہ کٹنگ مافیا کا قبضہ ہے۔ نوجوان اپنے حقوق اور ملک کے بہتر مستقبل کےلئے 25 جولائی کو مجلس عمل کے نمائندوں کو کامیاب بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے داو ¿د چالی ریڈیو پاکستان گراو ¿نڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا نوجوان ملت کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ ہر تحریک میں نوجوانوں نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ مجلس عمل اقتدار میں آکر نہ صرف کرکٹ سمیت مثبت سرگرمیوں کو فروغ بلکہ ہر شعبہ میں نوجوانوں کو نمائندگی دے گی۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں

سوشل میڈیا لنکس