Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

کراچی کے عوام کے مسائل صرف ایم ایم اے ہی حل کرسکتی ہے ۔سیف الدین ایڈوکیٹ


کراچی 11جولائی2018ء:جماعت اسلامی کراچی کے ڈپٹی سکریٹری و حلقہ این اے 245کے نامزد امیدوار سیف الدین ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ کراچی کے عوام کے مسائل صرف ایم ایم اے ہی حل کرسکتی ہے ، ایم ایم اے کے امیدوار عوام کے درمیان موجود ہیں اور عوامی مسائل حل کرنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں ، علماء فقہ جعفریہ ، بلتستان ،گلگت کمیوٹنی کا ایم ایم اے کی حمایت کرنا خوش آئند ہے اوراس بات کی نوید ہے کہ کراچی ایک بار پھر ترقی کی جانب گامزن ہوگا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حلقہ انتخاب NA-245میں بلتی محلہ بنگش کالونی ،پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔دریں اثناء انہوں نے پی ای سی ایچ کے مرکزی الیکشن آفس کا افتتاح بھی کیا ۔ کارنر میٹنگ سے PS-105کے امیدوار سرور علی ،PS-106کے امیدوار اسلم غوری اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔کارنر میٹنگ میں بلتستان گلگت کمیونٹی ،بنگش برادری،علماء فقہ جعفریہ نے بھرپور حمایت کا اعلان کیا اور ایم ایم اے کے حق میں نعرے بھی لگائے ۔سیف الدین ایڈوکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ماضی میں بھی کراچی شہر کو صرف جماعت اسلامی نے ہی اون کیا اور بے شما ر مسائل حل کرائے جس کے سبب آج بھی سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان اور سابق میئر عبد الستار افغانی کے بنائے ہوئے پروجیکٹ قابل دید ہیں ۔ کسی سیاسی جماعت نے کراچی کو اون نہیں کیا اور نہ ہی ان کے پاس کو ئی ماسٹر پلان ہیں ، ہم نے ماضی میں شہر کی خدمت کی ہے اور ایک ماسٹر پلان کے تحت کراچی کو اون کیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ آج چہرے بدل بدل کر اور پارٹی بدل بدل کر عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کی جارہی ہے ، عوام بیدار ہوچکے ہیں اور جانتے ہیں کہ کون اہل اور دیانتدا ر اور کون کرپٹ ٹولہ ہے ۔ 25جولائی کے دن کراچی کے عوام ان لوگوں کو مسترد کردیں جنہوں نے ووٹ لے کر عوام کو تباہی کی طرف دھکیل دیا ۔عوام دیانتدار اور کرپشن سے پاک قیادت کو ووٹ دے کر کراچی کی روشنیوں کو بحال کریں ۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں

سوشل میڈیا لنکس