Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

25جولائی کے دن عوام کرپٹ پارٹیوں کو مسترد کردیں۔ڈاکٹراسامہ رضی


کراچی ؍11جولائی 2018ء:جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر و حلقہ این اے 243کے نامزد امیدوار ڈاکٹر اسامہ رضی نے کہا ہے کہ عمران خان ہمارے مہمان ہیں ، ہم انہیں چائے پلا کر رخصت کردیں گے NA-243کے عوام انہیں بن بلائے مہمان کہتے ہیں اس لیے انہیں ووٹ نہیں ملے گا،عمران خان نے کبھی کراچی کو اہمیت نہیں دی ،کراچی آگ و خون کے دور سے گزرتا رہا ، سانحہ بلدیہ میں سینکڑوں لوگ مرگئے ، 12مئی کے سانحات دو دفعہ آئے جس میں 50سے زائد لوگ مرگئے ، شہرمیں ہیٹ اسٹروک کی لہر آئی جس کے سبب5ہزار شہریوں کی اموات ہوئیں،کراچی کے عوام کے الیکٹرک کے مظالم اور بجلی کے عذاب سہتے رہے ،عوام پانی اورعلاج کی سہولتوں سے محروم ہیں لیکن عمران خان نے کبھی پلٹ کر نہیں پوچھا اور کراچی میں 2013کے انتخابات میں تاریخ کی سب سے بڑی دھاندلی کی گئی لیکن عمران خان نے کبھی اپنے دھرنوں میں کراچی میں ہونے والی دھاندلی کو موضوع نہیں بنایا اب کس منہ سے ووٹ مانگ رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہو ں نے گلشن اقبال 13-B,13-C,13-Dاور 13-D1میں کارنرمیٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔کارنر میٹنگ سے پی ایس101کے امیدوار بابر قمر عالم ، پی ایس 102کے امیدوار سید قطب اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ڈاکٹر اسامہ رضی نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہاکہ کراچی میں بیداری کی لہر پیدا ہوچکی ہے ، لوٹوں سے کبھی تبدیلی نہیں آسکتی ، کراچی کے حقیقی وارث ایم ایم ہے جس نے ماضی میں شہر یوں کے مسائل کے حل کے لیے جدوجہد کی ، کے الیکٹرک ، واٹر بورڈ اور نادرا کے مظالم کے خلاف ہر سطح پر آواز اٹھائی ، دھرنے کیے ، مظاہرے کیے جس کے نتیجے میں عوام کے مسائل حل ہوئے ۔ایم ایم اے کے علاوہ کسی سیاسی پارٹی نے عوامی مسائل کے حل کے لیے کسی قسم کی کوئی جدوجہد نہیں کی ۔چیف جسٹس وجیہہ الدین نے کہا تھاکہ تحریک انصاف کو ابراج گرو پ دبئی میں فنڈز دیتاہے کہ اس لیے تحریک انصاف کے الیکٹرک کے خلاف آواز نہیں اٹھاتی ، عوام ایسی قیادت کو کبھی ووٹ نہیں دیں گے جو عوام کا سودا کرے ۔ انہوں نے کہا کہ میئر کراچی وسیم اختر کے الیکٹرک کے خلاف مصنوعی دھرنا دینے گئے تو انہوں نے ان کی حمایت میں تقریر کر ڈالی ایسی جماعتوں کو عوام جان چکے ہیں ۔ عوام اب کسی کے فریب میں نہیں آئیں گے۔ 25جولائی کے دن عوام کرپٹ اور نااہل پارٹیوں کو مسترد کردیں اور ایم ایم اے کے انتخابی نشان کتاب پر مہر لگا کر مجلس عمل کو کامیاب بنائیں ۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں

سوشل میڈیا لنکس