Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

ترکی کا ا من و استحکام پورے عالم اسلام کے لیے امن و استحکام کا ذریعہ بنے گا ۔ سینیٹر سراج الحق کی ترکی کے سفیرمصطفی یرداکل سے ملاقات


لاہور10جولائی 2018ء:امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے گزشتہ روزاسلا م آباد میں ترک سفارتخانے کا دورہ کیا اور ترکی کے سفیرمصطفی یرداکل سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں ڈائریکٹر امور خارجہ جماعت اسلامی پاکستان عبدالغفار عزیز بھی موجود تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے طیب اردوان کو بھاری اکثریت سے ترکی کا صدر منتخب ہونے اور حلف اٹھانے پر مبارکباد دی اور کہاکہ ترکی میں تقریباً 100 سا ل کے بعد نیا صدارتی نظام نافذ العمل ہونے جارہاہے ۔ انہوںنے کہاکہ ان شاءاللہ ترکی کا ا من و استحکام پورے عالم اسلام ، خصوصاً پاکستان کے لیے امن و استحکام کا ذریعہ بنے گا ۔ سراج الحق نے کہاکہ انتخابات میں 88 فیصد ٹرن آﺅٹ عوام کے انتخابی نظام پر بھر پور اعتماد کا واضح اظہار ہے اور طیب اردوان کی 52 فیصد سے زائد عوامی حمایت ترکی کے روشن مستقبل کی نوید ہے ۔ انہوں نے کہاکہ مستقبل میں ترکی اور پاکستان دونوں برادر اسلامی ممالک عالم اسلام کے اتحاد اور امت کی وحدت اور یکجہتی کے لیے مل کر کام کریں گے ۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس