Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

تبدیلی کے دعویدار اے ٹی ایم مشینوں پر چل رہے ہیں ، صرف متحدہ مجلس عمل ہی امید کی کرن ہے۔امیرالعظیم


لاہور10 جولائی 2018ء:ترجمان جماعت اسلامی پاکستان اور حلقہ این اے 135 اور پی پی 161 سے متحدہ مجلس عمل کے امیدوار امیر العظیم نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاست میں امید کی کرن صرف متحدہ مجلس عمل ہے، جو حکومت کے تمام ایوانوں میں متوسط اور غریب طبقے کے لوگوں کو پہنچانا چاہتی ہے۔ یونین کونسل نمبر 256 علی رضا آباد میں معززین علاقہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک پارٹی کی قیادت نااہلی اور سزا کے بعد اس طرح وطن واپس آرہی ہے جیسے کشمیر فتح کر کے آرہے ہوں۔ دوسری جماعت کی قیادت کے نام ای سی ایل پر پڑے ہوئے ہیں جبکہ تبدیلی کے دعویدار اے ٹی ایم مشینوں پر چل رہے ہیں۔ ایسے میں عوام متحدہ مجلس عمل کے فقیروں کو موقع دیں جن پر کرپشن اور لوٹ مار کا کوئی الزام ہے نہ وہ کسی فرقہ واریت کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیاوی اور دینی تعلیم سے آراستہ مجلس عمل کے باکردار امیدوار ہی ملک میں حقیقی تبدیلی لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری زمینوں اور قبرستانوں پر قبضہ کرنے والے دوبارہ آگئے تو مردوں کے کفن کو بیچ کر کھا جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم یونین کونسل سے ایوان وزیر اعظم تک کرپشن اور بدعنوانی کا محاسبہ کریں گے۔ اس موقع پر پی پی 173 کے امیدوار ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ 25 جولائی ظالموں اور لٹیروں سے نجات کا دن ہے۔عوام اپنے ووٹوں کے ذریعے کرپٹ مافیا سے نجات حاصل کریں گے۔ امیر العظیم اور ذکر اللہ مجاہد نے کارکنوں کے ہمراہ گھر گھر جاکر ووٹرز سے ملاقاتیں کیں۔ 

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں

سوشل میڈیا لنکس