Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

وفاداریاں بدلنے والے سیاستدان ملک وقوم سے مخلص نہیں اقتدار کے شوقین ہیں ۔ذکر اللہ مجاہد


لاہور 10جولائی 2018ء: صدر متحدہ مجلس عمل و امیر جماعت اسلامی لاہور اور امیدوار پی پی 173 ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ پارٹیاں ، جھنڈے اور وفاداریاں بدلنے والے سیاستدان ملک و قوم سے مخلص نہیں اقتدار کے شوقین ہیں جن کو عوامی مسائل صرف انتخابات کے دنوں میں نظر آتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار گذشتہ روزانہوں نے پی پی 147 میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ ملک کے قومی اداروں کی زبوحالی کا سب سے بڑا سبب یہی کرپٹ سیاستدان ہیں جو اقتدار کے ایوانوں میں پہنچ کر لوٹ مار اور کرپشن کے ذریعے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کرتے ہیں ۔ ستر ہ سال سے ملک کو کوئی نیک و مخلص اور صالح قیادت میسر نہیں آئی اور آج ہم پلہ ریاستوں سے ہمارا ملک بہت پیچھے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سنجیدہ طبقے کی سیاست اور ووٹ سے دوری کے باعث آج ملک مخلص قیادت سے محروم ہے ۔ اس وقت تک ملک میں حقیقی تبدیلی تب تک نہیں آئے گی جب تک قوم ووٹ کی طاقت سے دیانتدار قیادت کو ایوانوں تک نہیں پہنچا دیتی ۔انہوں نے کہا کہ ایم ایم اے نے دینی جماعتوں کے ان لوگوںمیں ٹکٹ تقسیم کیے ہیں جن کے کردار پاک صاف ہیں اور ان میں ملک وقو م کے مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت موجود ہے ۔ ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ اگر حلقہ کے لوگوں نے اپنے قیمتی ووٹ کے ساتھ کامیابی سے ہمکنار کیا تو انشا ء اللہ یہاں کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن اقدامات ترجیحی بنیادوں پر کروں گا ۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں

سوشل میڈیا لنکس