Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

الیکشن کمیشن پیسے کے بے دریغ استعمال اور انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لے


لاہور8جولائی 2018ء:صدر متحدہ مجلس عمل و امیر جماعت اسلامی لاہور اور امیدوار پی پی 173 ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ نگران حکومت اور الیکشن کمیشن صاف، شفاف الیکشن کے انعقاد کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اُٹھائیں اور الیکشن میں پیسے کے بے دریغ استعمال اور انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لے ۔ان خیالات کا اظہار گذشتہ رو زانہوں نے منصورہ میں این اے 135اور پی پی 173 کے مرکزی انتخابی دفتر کے افتتاح کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوںنے کہا کہ کسی بھی سیاسی پارٹی کو انتخابی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر ان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے ۔ مختلف سیاسی جماعتوں کی طرف سے بے دریغ رقم کا استعمال اور اشتہاری مہم پر کئے جانے والے اخراجات الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی دھجیاں بکھیرنے کے متراد ف ہیں، الیکشن کمیشن شہر لاہور میں ہونے والی ان خلاف ورزیوں کا نوٹس لے ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں لوٹ مار اور قوم کا پیسہ لوٹنے والے سیاسی لوٹے اور فحاشی کے کلچر کو عام کرنے والے ملک میں تبدیلی کیسے لا سکتے ہیں ؟ ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ میں قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ اس دفعہ الیکشن میں متحدہ مجلس عمل کے دیانتدار نمائندوں کو موقع فراہم کریں اور اس فرسودہ نظام اور کرپٹ سیاستدانوں سے نجات کیلئے ہمارا ساتھ دیں اور اپنے ووٹ کی طاقت سے پاکستان میں حقیقی تبدیلی کے لیے فیصلہ کن کردار ادا کرے ۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس