Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

شفقت محمودوا نوشہ رحمن کا تمام مسلمان بائیکاٹ کریں،قادیانیوں کو آئین کا پابند بنایا جائے


فیصل آباد7جولائی 2018ء: جماعت اسلامی یوتھ کے ضلعی صدر راناعدنان خاں نے کہا ہے کہ شفقت محمودوا نوشہ رحمن کا تمام مسلمان بائیکاٹ کریں،قادیانیوں کو آئین کا پابند بنایا جائے،شرانگیزی ہمیشہ قادیانی پھیلاتے ہیں،مسلمان جان دے سکتا ہے توہین رسالت برداشت نہیں کرسکتا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے تاریخی فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیصلہ عصبیت سے ہٹ کر حقائق اور ایمانداری پر مبنی ہے،قادیانی ہمارے نبی کی گستاخی کرکے خود کو مسلمان کہلواتے ہیں جسے کوئی مسلمان برداشت نہیں کرسکتا، احمدی اور محمدی ہم مسلمان ہیں کیونکہ ہمارے نبی کا نام محمد اور احمد ہے،قادیانیوں کو احمدی لکھنے کہلوانے کا کوئی حق نہیںانہوں نے کہا کہ امتناع قادیانیت آرڈیننس قانون کا حصہ ہے او اس پر سختی سے عملدرآمدگی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ختم نبوت کے حلف نامہ کو اقرارنامہ میں تبدیل کرنا ایک خطرناک اور گھنانی سازش تھی جسے معززجسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ناکام بنایاجس پر ہم انہیں دل و جان سے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انکے اس فیصلے کا بھرپور اندازمیں خیر مقدم کرتے ہیں،لیکن اب حکومت کی ذمے داری ہے کہ معززعدالت نے جن دو افراد کو مرکزی ملزم قراردیا ہے انوشہ رحمان و شفقت محمود انہیں فوری طور پر گرفتار کرکے مقدمہ چلایا جائے،اور ہردوسیاسی پارٹیاں ان دونوں مجرموں کو اپنی پارٹیوں سے نکالدیں،جے آئی یوتھ کے رہنماﺅںنے تمام مسلمانوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ انوشہ رحمن و شفقت محمود کا مکمل سوشل بائیکاٹ کریں،انکی خوشی اور غمی میں شرکت اپنے ایمان کیلیے خطرہ ہے جب تک یہ ملزمان اللہ اور مسلمانوں سے معافی نہیں مانگ لیتے اور کھل کر اپنے جرم کا ارتکاب نہیں کرلیتے

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس