Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

کرپشن کلب کے تمام سیاسی کرداروں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے ۔اسداللہ بھٹو


 

کراچی07 جولائی 2018 ء:متحدہ مجلس عمل کے مرکزی رہنماءاور این اے 242پر نامزد امیدوار اسداللہ بھٹونے کہا ہے کہ شفاف و بروقت انتخابات کے انعقاد کے ساتھ ساتھ کرپشن کلب کے تمام سیاسی کرداروں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے ۔ حلف نامہ عقیدہ ختم نبوت میں ترمیم اور تحفظ ناموس رسالت قانون کے خلاف سازشیں کرنے والے مزید دنیا و آخرت میں رسوا ہوں گے۔ تحفظ ناموس رسالت پر اپنی جانیں قربان کرنے والے غازی علم دین سے لیکر ممتاز قادری شہید تک شمع رسالت کے پروانے ہیں۔ جن پر ہر صاحب ایمان کو فخر ہے۔ راجہ ظفر الحق کمیٹی کی رپورٹ کو عام کیاجائے تاکہ قوم مزید حقائق سے آگاہ ہو سکے۔ مجلس عمل کامیاب ہوکر عقیدہ ختم نبوت، تحفظ ناموس رسالت سمیت ملک کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت اور سیکولر و لادین قوتوں کی تمام سازشوں کو ناکام بنادے گی۔ عوام کے تمام مسائل کا حل دیانتدار قیادت و شریعت کے نفاذ میں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بسم اللہ مارکیٹ نیو سبزی منڈی میں جلسہ عام سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ قبل ازیںصوبائی اسمبلی کے حلقہ 99 اور100پر نامزد امیدوار مولانا محمد غیاث، یونس بارائی، راجہ شبیر، عبدالواجد شیخ، امین اشعر، ملک مقصود احمد نے بھی خطاب کیا۔ اسد اللہ بھٹو نے کہا کہ کرپٹ قیادت اور فرسودہ نظام نے ملک کو مقروض عوام کو بے روزگای، مہنگائی کرپشن اور بدحالی کے سوا کچھ نہیں دیا ہے۔ اسلئے عوام ملک میں حقیقی تبدیلی اور اپنے مسائل کے حل کےلئے 25 جولائی کو اپنے ووٹ کی پرچی سے مجلس عمل کی صادق و امین قیادت کو کامیاب کریں۔ امیر ضلع شرقی وامیدوارپی ایس 100یونس بارائی نے کہا کہ پانی، بجلی ا ور نادرا سے لیکر صحت و صفائی کے مسائل اور کراچی کے حقوق کےلئے ہمیشہ جماعت اسلامی نے آواز بلند کی ہے اور آئندہ بھی جماعت اسلامی کی قیادت ہی کراچی کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔مولانا محمدغیاث نے کہا کہ دینی قوتوں کا اکٹھ نیک شگون جس نے سیکیولرولادین قوتوں کی نیدیں حرام کردیں ہیں،ان شاءاللہ عوام 25جولائی کو کتاب پر مہر لگاکر اپنے اعتماد کا اظہار اورکرپٹ قیادت کے لے یوم حساب بنادیں گے۔

 

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں

سوشل میڈیا لنکس