Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

خیبر پختونخواہ میں خواتین ذمہ داران کی مجلس عمل کے امیدواروں کے ساتھ ملاقات ٗ انتخابی سرگرمیوں کا جائزہ


کراچی5جولائی 2018ء:  ناظمہ صوبہ  بلوچستان شبانہ انجم نے اپنی نائبین کے ہمراہ الفلاح ہاوس کوئٹہ میں حلقہ PB28 میں انتخابی سرگرمیوں کے جائزے کے حوالے سے ایم ایم اے کے امیدوار ڈاکٹر عطاء الرحمن کے ساتھ خصوصی نشست میں شرکت کی۔نشست میں مہم کو تیز اور بھرپور بنانے کے لیے مختلف فیصلے اور اقدامات کیے گئے ۔            دریں اثناء ڈپٹی سیکریٹری حلقہ خواتین اور سابق ممبر قومی اسمبلی عائشہ سید نے صوبائی نشستوں کی نگرانوں PK 5 کی رخسانہ جہانگیر،صابرہ شاکر،PK 2 کی نگران جمیلہ احمد  NA2 کی نگران زاہدہ اکرم اور دیگر خواتین کے ہمراہ امیر ضلع سوات اور PK 5 سے ایم ایم اے کے امیدوار محمد امین کے ساتھ اہم نشست میں شرکت کی۔بعد ازاں عائشہ سید دیگرخواتین کے ہمراہ انتخابی جائزے کے لیے کالام کے دورے پر روانہ ہوگئیں جہاں وہ مختلف مقامات کا دورہ کریں گی۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں

سوشل میڈیا لنکس