Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

نگران حکومت نے بھی عوام پر پٹرول بم گرانے شروع کردیئے ۔راناعدنان


فیصل آبادیکم جولائی 2018ء:جماعت اسلامی یوتھ کے ضلعی صدر راناعدنان خاںنے پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں ہوشربا اضافے کو مستردکرتے ہوئے کہاہے کہ نگران حکومت نے بھی عوام پر پٹرول بم گرانے شروع کردیئے ہیں ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،اس اقدام سے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو فی الفور واپس لیاجائے۔انہوں نے کہا کہ ڈالرکا124.50روپے تک پہنچنا اور روپے کی بے قدری سے تنخواہوں اورپنشن میں اضافہ غیر موثر ہوکررہ گیا ہے۔ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر10ارب ڈالر کے رہ گئے ہیں جوکہ حکمرانوں کی بدترین کارکردگی کامظہر ہے۔ ڈالر کی قیمت میں اضافے سے قرضوں کابوجھ450ارب تک جاپہنچا ہے۔روپے کی بے قدری ملک میں مہنگائی کے طوفان کاپیش خیمہ ہے جوعوام کو زندہ درگور کرنے کے مترادف ہے۔نگران حکومت 22کروڑ عوام کااحساس کرے ،اگر وہ عوام کے لیے آسانیاں پیدانہیں کرسکتی تو مسائل میں اضافے کاباعث بھی نہ بنے ۔انہوں نے کہاکہ حکمرانوں نے معاشی لحاظ سے پاکستان کو ایشیا کاکمزور ترین ملک بنانے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی ۔چین،بھارت،بنگلہ دیش معاشی لحاظ سے دن بدن مضبوط سے مضبوط ترہوتے جارہے ہیں جبکہ پاکستان میں آئے روزمعیشت دگرگوں اور ڈگمگاتی کشتی کی مانند نظر آتی ہے جس کو مصنوعی سہارا دینے کے لیے قرض پہ قرض لیے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں اضافہ کرکے عوام کی زندگی اجیرن بنانے سے بہترہے کہ حکومت فی لیٹر منافع کم کرے تاکہ عوام کو ریلیف میسر ہو۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس