Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

عوام کرپشن کے خاتمے کے لیے دیانت دار قیادت کو برسراقتدار لائیں ۔دردانہ صدیقی


کراچی ؍27جون 2018ء:جماعت اسلامی پاکستان حلقہ خواتین کی مرکزی جنرل سکریٹری دردانہ صدیقی نے کہا ہے کہ عوام کرپشن کے خاتمے کے لیے ووٹ کی پرچی سے دیانت دار قیادت کو برسراقتدار لائیں ، اہل اور دیانت دار قیادت ہی عوام کے مسائل حل کرسکتی ہیں ،امن و عدل کے نظام کا مشن اسلامی انقلاب کا مشن ہے، تزکیہ نفس سے لے کر تزکیہ نظام کی جدوجہد اسلامی وخوشحال پاکستان کی جدو جہد ہے، قوموں کے عروج و زوال میں قیادت کا کردار بہت اہم ہے ٗ قیادت اہل علم کے پاس ہو تو قومیں ترقی کی جانب سفر کرتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے تحت ادارہ نورحق میں این اے 244،پی ایس 103اور 104کے خواتین ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ کنونشن سے ناظمہ ضلع شرقی عذرا جمیل ، این اے 244کے نامزد امیدوار زاہد سعید، پی ایس 103کے نامزد امیدوار جنید مکاتی اور پی ایس 104کے نامزد امیدوار ظہور احمد جدون نے بھی خطاب کیا ۔ زاہد سعید نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں اس وقت سیکولر اور لبرل قوتیں سازش کر کے دینی شعائر کو ختم کرنا چاہتی ہیں، ہمیں ووٹ کی پرچی سے ان قوتوں کے خلاف جدوجہد کرنی ہوگی اور قومی وصوبائی اسمبلی کے انتخابات میں اہل اور دیانت دار قیادت کا انتخاب کر نا ہوگا۔ جنید مکاتی نے کہاکہ عوام کو ہمنوا بناکر انتخابات کے ذریعے تبدیلی لانا اور اسلامی نظام قائم کرنا بھی جہاد ہے،اس جدوجہد میں ہماری خواتین کا کا ردار بہت اہم ہے،ہم نے صرف دعوے اور وعدے نہیں کیے بلکہ عملاً کام کرکے دکھایا ہے ہم نے اپنے دائرہ کار میں عوام کے مسائل حل کیے ہیں ۔ظہور احمد جدون نے خطاب کررتے ہوئے کہاکہ قومی و صوبائی اسمبلی کے انتخابات مختلف فضا میں ہونے جارہے ہیں شہر کے حالات تبدیل ہوگئے ہیں،پانی ،ٹرانسپورٹ،بجلی ،امن و امان عوام کا حق ہے ،الحمد للہ عوام کی جانب سے اور منبر و محراب سے ہمیں تائید مل رہی ہے ،حالات ضرور تبدیل ہوں گے ۔انہوں نے کہاکہ کراچی میں نعمت اللہ خان کی ٹیم نے وسائل پیدا کیے اور عوام پر خرچ کیے۔ہمیں الحمد للہ تجربہ ہے ،ہم نے خدمت کے جذبے کے ساتھ بہترین اور مخلص نمائندے پیش کیے ہیں۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس