Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

نگران حکومت نے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا۔ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی


 کراچی2 1 جون 2018 امیر جماعت اسلامی سندھ و مجلس عمل کے این اے 256 پر نامزد امیدوار ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام کے ساتھ سراسر ظلم ہے۔ نگراں حکومت عوام کو بجلی پانی بحران سے تو نجات نہ دلا سکی مگر عید سے قبل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام کا تیل نکالنے میں مصروف ہے۔ نگراں حکومت عوام کو کوئی ریلیف دینے کی بجائے سابقہ حکمرانوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اور عالمی مالیاتی اداروں کی فرمائش کو پورا کرنے کےلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر کے غربت و افلاس و مہنگائی کے مارے عوام پر پیٹرول بمباری کی ہے۔ انہوں نے آج ایک بیان میں کہا کہ پیٹرول قیمتوں میں اضافہ سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گاجس سے براہ راست غریب آدمی ہی متاثر ہوگا۔ عالمی مالیاتی اداروں کے معاشی مینیجروں سے کسی خیر کی امید عبس ہے۔ نگران حکومت نے عوام کی تمام امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے۔ متحدہ مجلس عمل کی حکومت آئے گی تو ان شاءاللہ ملک سے سودی لعنت، مہنگائی کا خاتمہ کر کے آزاد خود مختار پالیسیاں بنا کر ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کریں گے۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں

سوشل میڈیا لنکس