Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

آنے والی نسلوں کی زندگیاں بچانے کیلئے فی الفور کالا باغ ڈیم کو مکمل کیاجائے۔زبیرلطیف،نویداسلم


فیصل آباد11جون2018ء:جماعت اسلامی حلقہ پی پی114کے امیر زبیرلطیف،جنرل سیکرٹری چوہدری نویداسلم نے کہاہے کالاباغ ڈیم ملکی وقومی بقاءکا مسئلہ بن چکا ہے ہماری آنے والی نسلوں کی زندگیاں بچانے کیلئے فی الفور کالا باغ ڈیم کو مکمل کیاجائے۔ انہوں نے کہاکہ چیف جسٹس آف پاکستان کالا باغ ڈیم کی تعمیر میں رکاوٹیں بننے والے عناصر کا ہنگامی بنیادوںپر تدارک کروائیں تاکہ ارض وطن خشک سالی سے بچایاجاسکے اور آبی بحران سے بچاجاسکے۔ سیاسی ومذہبی جماعتیں اعلیٰ عدلیہ عسکری ادارے اور سمیت تمام محب وطن پاکستانیوںکو کالابا غ ڈیم کی تعمیر کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ نواز شریف نے اپنے دورا قتدار میں ملک کو اندھیروں‘غربت‘جہالت میں ڈبو دیا تو دوسری طر ف عام آدمی کی زندگی بھی اجیرن ہو کر رہ گئی ہے پانچ سال تک بجلی کی لوڈشیڈنگ کا جن نہ تو بوتل میں بند ہوسکا اور نہ ہی غریب عوام مہنگائی‘بیروزگاری سے نجات حاصل کرسکی۔ عام انتخابات میں عوام اب ان کے کھوکھلے نعروں اور دلفریب وعدوں میں نہیں آئینگے۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس