Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

روپے کی بے قدری اور ڈالر کی اڑان حکمرانوں کی ناکام معاشی پالیسیوں کا نتیجہ ہے ۔ڈاکٹر معراج الہدیٰ


کراچی 11جون 2018 امیر جماعت اسلامی سندھ اور ایم ایم اے کے این اے 256 پر نامزد امیدوار ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہا کہ پاکستانی روپے کی بے قدری اور امریکی ڈالر کی اڑان حکمرانوں کی ناکام معاشی پالیسی اور کرپشن کا نتیجہ ہے، اہل اور خوف خدا رکھنے والی قیادت ہی ملک کو موجودہ معاشی و سیاسی بحران سے نجات اور عوام کے مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں زون سوسائٹی کے تحت منعقدہ دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی روپے کی مسلسل بے قدری اور امریکی ڈالر 122 روپے تک پہنچ جانا ملک میں معاشی ترقی کے دعویدار حکمرانوں کےلئے لمحہ فکریہ ہے ڈالر کی اڑان کی وجہ سے قرض کے حجم میں بھی بے تحاشہ اضافہ اور مہنگائی بھی مزید بڑھے گی ۔رمضان کا آخری عشرہ مغفرت اورنیکیاں کمانے کا مہینہ ہے،ان قیمتی لمحات کو فضول کاموں میں ہرگزضایع نہیں کیا جائے۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس