Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

وقت آگیاہے کہ اسٹیٹس کو ختم کیا جائے اور عوام کی خوشیاں لوٹنے والوں کے سیاسی مستقبل کو اندھیروں میں دھکیلا جائے ۔فریداحمدپراچہ


لاہور11 جون 2018ء :نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے کہاہے کہ وقت آگیاہے کہ اسٹیٹس کو ختم کیا جائے اور عوام کی خوشیاں لوٹنے والوں کے سیاسی مستقبل کو اندھیروں میں دھکیلا جائے ۔ وہ گزشتہ روز این اے 126 کے ورکزز کنونشن اور افطار ڈنر سے خطاب کرر ہے تھے ۔ انہوں نے کہاکہ متحدہ مجلس عمل ظلم و ستم کے مارے عوام کے لیے نوید سحر اور پیغام انقلاب ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اس علاقہ سے 2002 ء تک میں نے بحیثیت ایم این اے نمائندگی کی اور 28 کروڑ روپے کے ترقیاتی کام کرائے نیز بند پار غریب آبادیوں میں سوئی گیس فراہم کی ۔ قومی اسمبلی میں تحریک التواء ، توجہ دلاؤ نوٹسز اور سوالات کے ذریعے ہر اہم مسئلہ کو اٹھایا ۔ انہوں نے کہاکہ ووٹ کی عزت اسی صورت قائم ہوتی ہے جب ووٹر کو عزت دی جائے اور اس کے ساتھ کیے گئے وعدوں کو پورا کیا جائے ۔ انہوں نے کہاکہ ہم ووٹر کی عزت و توقیر کے امین ہی نہیں ، اس کے مسائل کے حل کے حقیقی ترجمان بھی ہیں ۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں

سوشل میڈیا لنکس