Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

ہمارے تمام مسائل کا حل قرآن کے نظام میں موجود ہے ۔ دردانہ صدیقی


کراچی31مئی 2018ء:قرآن معاشرتی امراض کی تشخیص کے ساتھ ان کاعلاج بھی تجویز کرتا ہے،اگر ہم قرآن کی خوشخبری کے مطابق اللہ کے عہد کو نبھائیں تو اللہ بھی اپنے عہد کو نبھاتا ہے ان خیالات کا اظہار سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی دردانہ صدیقی نے گل خیرن قرآن انسٹیٹیوٹ کیمپس 5 میں تکمیل تفسیر قرآن کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اختیارات اگر اہل تقویٰ کے ہاتھ میں ہوں تو وسائل لوگوں کے مسائل حل کرنے میں استعمال ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ دنیا بھر میں مسائل کا شکار اسی لئے ہے کہ امت میں مخلص رہنماؤں کا فقدان ہے ۔دردانہ صدیقی نے مزید کہا کہ ہمارے تمام مسائل کا حل قرآن کے نظام میں ہے ہمیں چاہیے کہ اس نظام کے نفاذ کے لیے جدوجہد کریں۔پاکستان کی نظریاتی اساس کے تحفظ کے لئے بھی اسلام پسند قوتوں کا باہمی اتحاد ملک و قوم کی ضرورت ہے۔وعتصمو بحبل للہ جمعیعا ولا تفرقو کے پیغام کو عام کریں۔انہوں نے کہا کہ قوموں کی تباہی میں سرداران اور حکمرانوں کا کردار ہمیشہ سے رہا ہے۔ دشمن کا طریقہ واردات امت کو مسلکی گروہوں میں تقسیم کرکے باہم دست و گریباں رکھ کر تباہ برباد کرنا ہے۔ اتحادِ امت وقت کی ضرورت ہے۔اہل پاکستان لسانیت ،صوبائیت ،مسلکیت سے بالاتر کرکے متحد کرنے والا گروہ یا جماعت ہمارے ووٹ کی حقدار ہے۔ تقریب سے ناظمہ جماعت اسلامی کراچی اسماء سفیر ، ناظمہ ضلع شرقی عزرا جمیل نے بھی خطاب کیا۔تقریب کے اختتام پر شرکاء میں اسناد تقسیم کئے گئے۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں

سوشل میڈیا لنکس