Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ کے زیر اہتمام یتامیٰ کے عالمی دن کی مناسبت سیمینار کا انعقاد


لاہور27مئی 2018ء:غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ کے زیر اہتمام عالمی یوم یتامیٰ کی مناسبت سے خصوصی تقریب و آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس غزالی ٹرسٹ سکولوں کے یتیم طلبہ و طالبات کے علاوہ سیاسی و سماجی ، صحافتی ، شوبز او دیگر حلقوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی ۔ پروگرام میں مہمان شرکاء نے اپنی اپنی گفتگو میں یتامیٰ کی کفالت کی اہمیت بارے سیر حاصل گفتگو کی اور ان کی سرپرستی کیلئے نہ صرف حاضرین سے دست تعاون دراز کرنے کی اپیل کی ، بلکہ خود کو بھی اس مقصد کیلئے وقف کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جو معاشرہ یتیموں سے محبت کرتا ہے ، اس پر رحمت کے دروازے کھل جاتے ہیں ۔ مقررین کا کہنا تھا کہ یتامیٰ کی کفالت حوالے ہمارا مذہب بھی بہت حساسیت رکھتا ہے اسی لئے مسلمانوں کو بارہا یتیموں کی سرپرستی کی ترغیب دی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یتیم پروری اور دکھی انسانیت کے زخموں پر مرہم رکھنا بہت بڑی اور افضل عبادت ہے ۔ محروم طبقات کی زندگیوں میں رنگ بھرنے کیلئے قدرت نے صاحب حیثیت لوگوں کو ’’سہولت کار‘‘ بنایا ہے ۔ مقررین نے مزید کہا کہ جب معاشرہ اور افراد اپنا اپنا کردار ادا نہیں کرتے تو این جی اوز وجود میں آتی ہیں ۔ تاہم کوشش ہونی چاہئے کہ ہم میں سے ہر فرد اپنی اپنی ذات میں خود ایک این جی او بن جائے اور اپنے اطراف موجود یتیم بچوں کی کفالت کا بیڑہ اٹھا لے ۔ سیمینار میں ایک یتیم دوست معاشرے کی تشکیل پر زور دیا گیا جس کے پلیٹ فارم سے ہر سطح پر ان کی کفالت کے چیلنج سے نبٹا جا سکے ۔ اس موقع پر یتیم بچوں میں عید کی مناسبت سے تحائف بھی تقسیم کیے گئے جبکہ بیشتر شرکاء نے یتامیٰ کی سرپرستی کا اعلان کیا ۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس