Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

الخدمت وومن (ٹرسٹ)کے زیراہتمام مستحقین میں راشن کی تقسیم


لاہور27مئی 2018ء:الخدمت فائونڈیشن وومن ونگ (ٹرسٹ ) کے زیر اہتمام باجی خالدہ اشرف نے کرامت کالونی کے سینکڑوں مستحق خاندانوںمیںراشن تقسیم کیا ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوںکہا کہ رمضان میں نیکیوں کا اجر عام دنوںکے مقابلے کئی گنا بڑھ جاتا ہے۔رمضان میں الخدمت فائونڈیشن زیادہ سے زیادہ اپنے ان غریب بہن بھائیوںکی مدد کرنے کی کوشش کرتی ہے جن کے پاس اپنے بچوںکو کھلانے کیلئے ایک وقت کی روٹی بھی میسر نہیں۔تاکہ وہ بھی روزہ رکھ کر رمضان المبارک کی برکتوں کو سمیٹ سکیں۔انہوںنے کہاکہ یہ سب حکومتوںکے کرنے کے کام ہیں کہ وہ اپنی رعایا کا خیال رکھے لیکن بد قسمتی سے پچھلے ستر سالوں میں پاکستان کو ایسے حکمران میسر آئے ہیںجنہوں نے پاکستان کو لوٹنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی ۔ ان کا کہنا تھا اب دوبارہ الیکشن ہونے والے ہیں لوگوں کو چاہئے کہ و ہ جماعت اسلامی کے صادق و امین امیدواروں کو ووٹ دے کر کامیاب بنائیں۔ جوسارا سال آپ لوگوںکی بے لوث خدمت کرتے ہیں اگر حکومتی خزانے ان کے ہاتھوںمیں آجائیں تو ملک میں کوئی بھی شخص بھوکا نہیں سوئے گا۔کوئی بچہ تعلیم سے محروم نہیں رہے گا۔کوئی نوجوان بے روزگار نظر نہیںآئے گا۔ملک ترقی یافتہ ممالک کی صفوں میں شامل ہو جائیگا۔ملک کے قرضے اتار دیئے جائیںگے۔پاکستانی پاسپورٹ کو دنیا میں عزت کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں

سوشل میڈیا لنکس