Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اُمت کی ہزاروں بیٹیاں آج پھر محمد بن قاسم کی راہ تک رہی ہیں۔حافظ زبیرعباسی


فیصل آباد26 مئی 2018ء:اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم حافظ زبیرعباسی نے کہا ہے کہ محمد بن قاسم کو پہلا پاکستانی ہونے کااعزازحاصل ہے کیونکہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ نے دوقومی نظریہ کی اہمیت بیان کرتے ہوئے فرمایاتھا:’’پاکستان اسی روز وجود میں آگیاتھا جب پہلے مسلمان نے سرزمین ہند پر اپنا قدم رکھاتھا‘‘۔ اوریہ پہلے فرد محمد بن قاسم ہی تھے۔ ان کی حکمرانی کا آغاز10رمضان المبارک کو ہوا جس کی وجہ سے اسے ’’یوم باب السلام‘‘ کے طورپر منایا جاتا  ہے۔محمد بن قاسم سے محمد علی جناح تک کی تاریخ روشن‘ تابناک اور درخشاں ہے جو اموی مسلم سلطنت کے قیام سے شروع ہو کر آزاد مسلم ریاست پاکستان پر مکمل ہوئی انہوں نے کہاکہ محسن کش قوتیں لاکھ پراپیگنڈا کریں فاتح سندھ محمد بن قاسم اور قائداعظم محمد علی جناح پرپاکستانی نوجوان ہمیشہ ناز کرتے رہیں گے۔جو قومیں اپنے ماضی کو بھلا دیتی ہیں وہ دنیا میں ذلیل و خوار ہو کر رہ جاتی ہیں اور جو قومیں اپنے سپہ سالاروں کی قدر نہیں کرتیں تو دنیا بھی انکی قدر نہیں کرتی ۔انہوں نے کہاکہ اب صورتحال کو تبدیل کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں اسلام دشمن عناصر، سکیولر، لبرلز اور مختلف چینلز کے ذریعے سے محمد بن قاسم اور محمود غزنوی جیسے مسلمان سپہ سالاروں کے مضامین کودرسی کتب سے نکالنے کیلئے بھر پورانداز میں پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔جبکہ آج اُمت میں ہزاروں بہنیں محمد بن قاسم کی راہ تک رہی ہیں۔ اسلام انسانیت کیلئے ایک روشن دین ہے جو انسان کو انسان کی غلام واستحصال سے نجات دلاتا ہے اور مظلوم کا حامی ہے معاشرہ میں کمزور کو حقوق دلانے اور عدل و انصاف کی فراہمی کیلئے ہمیں اسلام کے قوانین کو نافذ کرنا ہوگا۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس