Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

بروقت وشفاف انتخابات کا انعقاد وقت کی ضرورت ہے۔ممتازحسین سہتو


کراچ14مئی  2018 ء:جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکریٹری ممتاز حسین سہتو نے کہا کہ اداروں کے درمیان ٹکراﺅ قومی مفاد مین نہیں ہے، سابق وزیراعظم کا ممبئی واقعہ پر حالیہ بیان افسوس ناک ہے، بروقت وشفاف انتخابات کا انعقاد وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے آج ایک بیان میں کہا کہ موجودہ ملکی بحران کا واحد حل غیرجانبدار نگران حکومت کاقیام اور صاف وشفاف انتخابات کے انعقاد میں مضمر ہے، تمام اداروں کو بھی اپنے اختیار میں رہ کر کام کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ نااہل وزیراعظم کا ممبئی واقعات کے متعلق حالیہ بیان اداروں میں ٹکراﺅ اور ملک دشمنی کے مترادف ہے،اگر ان کو یہ سب معلوم تھا تو چار سال وزیراعظم رہنے کے وقت کیوں خاموش رہے؟ صوبائی رہنماءنے کہا کہ سابق وزیراعظم کا سیکورٹی اداروں کیخلاف بیان قومی المیہ ہے، اس سے موصوف کی بھارت نوازی کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے،پاکستان کے مفادات کیخلاف کام کرنے والے ملک کے مخلص نہیں ہوسکتے۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس